image
Thursday, Aug 13 2020 | Time 17:23 Hrs(IST)
  • رائے بریلی:چوری کے سامان کے ساتھ ہسٹری شیٹر گرفتار
  • ایف آئی آر کے بغیر جانچ سی آر پی ایس کے التزامات کے خلاف:بہار
  • مظفر نگر:9اسمگلر گرفتار،60لاکھ کی اسمیک ضبط
  • وادی کشمیر میں یوم آزادی کے سلسلے میں فل ڈرس ریہرسل تقاریب منعقد
  • بلند شہر:عصمت دری انعامی کا ملزم گرفتار
  • اٹاوہ:کرنٹ لگنے سے بی جے پی لیڈر کی موت
  • امفان طوفان:بدعنوانی کے الزامات کے بعد ممتا بنرجی کا بی ڈی او، ایس ڈی او اور اے ڈی ایم از کا براہ راست نگرانی کرنے کا فیصلہ
  • عارضی لیکچرروں کو مستقل کیا جائے: ہرش دیو سنگھ
  • بہار میں کورونا کے 3906 نئے معاملوںکی تصدیق ، کل متاثرین کی تعداد ہوئی 94459
  • سہارنپور میں کورونا وائرس کے 137 نئے معاملے
  • ملک میں کورونا سے ریکوری شرح 70 77فیصد
  • لوگ احتیاطی تدابیر اپنائیں گے تو دوبارہ لاک ڈاؤن کرنے کی نوبت نہیں آئے گی: شاہد چوہدری
Sports » Events

مذہب نے میری تقدیر بدلنے میں بہت اہم کردار ادا کیا :عثمان خواجہ

مذہب نے میری تقدیر بدلنے میں بہت اہم کردار ادا کیا :عثمان خواجہ

سڈنی ، 03 جون (یو این آئی)پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ دعا انسان کی تقدیر بدل دیتی ہے، کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھنے میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن میں نے کبھی ہمت نہں ہاری، ہر حال میں اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتا رہا اور ان دعاؤں کی بدولت ہی آج میں کامیاب ہوں۔
29 سالہ ٹاپ آرڈر بلے باز عثمان خواجہ نے کرک انفو کو ایک انٹرویو میں کہا کہ مذہب نے میری تقدیر بدلنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے، میں ہر وقت اللہ سے دعا کرتا رہتا ہوں، اسی وجہ سے میرا دھیان صرف کھیل کی طرف رہتا ہے۔
عثمان خواجہ کو آسٹریلیا کے پہلے مسلمان کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل ہے، جنہوں نے 2011 ایشنر سیریز میں ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبو کیا۔

image