image
Thursday, Aug 13 2020 | Time 16:53 Hrs(IST)
  • ملک میں کورونا سے ریکوری شرح 70 77فیصد
  • لوگ احتیاطی تدابیر اپنائیں گے تو دوبارہ لاک ڈاؤن کرنے کی نوبت نہیں آئے گی: شاہد چوہدری
  • 13سال قبل ندیا ضلع میں سڑک حادثہ میں سابق صدر جمہوریہ کے سر میں شدید چو ٹ آئی تھی
  • سہارنپور:3بہنوں نے کھایا زہر،ایک کی موت،دو کی حالت نازک
  • بیگوسرائے میں دو گھروں سے لاکھوں کے املاک کی چوری
  • ۔۔۔۔
  • نوجوان فکر کو فروغ دینے کی پالیسی ناگذیر: ترپاٹھی
  • کورونا مثبت عورت نے ایمبولینس میں بچے کو جنم دیا
  • کرناٹک کے وزیر صحت شری رامولو کی والدہ کورونا مثبت
  • خاندان کے تین ارکان اور خود کے کورونا سے متاثر ہونے پر مایوس ضعیف شخص کی خودکشی
  • پاکستان کے خلاف انگلینڈ کلین سویپ کرے گی:مائیکل وان
  • ایمبولنس نہیں ملنے پر ترنمول کانگریس کے لیڈر نے کورونا کے مشتبہ مریض کو اپنی موٹر سائیکل سے اسپتال پہنچایا
  • پورے ملک میں 1433کورونا ٹیسٹ لیباریٹریاں
  • حیدرآباد:عصمت دری کی شکار لڑکی کی موت۔جانچ کیلئے کمیٹی کی تشکیل
Sports » Events

ورلڈ فیم 100 کھلاڑیوں میں وراٹ، دھونی اور ثانیہ شامل

ورلڈ فیم 100 کھلاڑیوں میں وراٹ، دھونی اور ثانیہ شامل

نئی دہلی، 02 جون (یو این آئی) کرکٹ کے سب سے چھوٹے فارمیٹ ٹوئنٹی 20 میں زبردست فارم میں کھیل رہے وراٹ کوہلی اور ہندستانی محدود اوور کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو ای ایس پی این ورلڈ فیم رینکنگ کے 100 عالمی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے. اس فہرست میں صرف تین ہندستانی ہیں جن میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو بھی جگہ دی گئی ہے۔
ای ایس پی این کے گلوبل اسپورٹس فیم کے چوٹی کے 10 کھلاڑیوں کی فہرست میں وراٹ جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں. ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان وراٹ اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہیں. اس سے پہلے عالمی کھلاڑیوں کی فہرست میں ہمیشہ باسکٹ بال اور فٹ بال کھلاڑیوں کو ہی شامل کیا جاتا رہا ہے۔
ہندوستان سے صرف دو کرکٹر ہی اس فہرست میں جگہ بنا سکے ہیں جن میں ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 فارمیٹ کے کپتان دھونی دوسرے کھلاڑی ہیں. دھونی کو چوٹی کے 20 کھلاڑیوں میں جگہ ملی ہے اور وہ 13 ویں نمبر پر ہیں. کھلاڑیوں میں دنیا کی نمبر ایک خاتون ڈبلز ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کو بھی جگہ دی گئی ہے جو چوٹی کے 100 کی کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسری ہندوستانی ہیں. حیدرآبادی کھلاڑی ثانیہ کو 41 واں مقام حاصل ہوا ہے۔

image