image
Wednesday, Jul 15 2020 | Time 17:14 Hrs(IST)
  • بوکارو میں بی جے کی خاتون لیڈر کے بیٹے نے کی خود کشی
  • بستی:فیس بک پر یوگی کے خلاف تبصرہ،مقدمہ درج
  • انڈونیشیا میں کورونا کے 1522 نئے کیسز ، مزید 87 مریض ہلاک
  • کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے میں روس ایک 'اہم شراکت دار': ڈبلیو ایچ او
  • منافع وصولی کے دباؤ میں سپاٹ بند ہوئے گھریلوں شیئر بازار
  • شاپمیٹک کی کورونا وبا کے دوران 200 فیصد کا اضافہ
  • سونبھدر: ضلع جیل کے 20قیدیوں سمیت کورونا کے 25نئے معاملے
  • راج ناتھ 17, 18 جولائی کو لداخ ،جموں و کشمیر جائیں گے
  • بلرامپور:تین پولیس اہلکار معطل
  • سچائی کا ساتھ دے قومی میڈیا :گہلوت
  • بھاگلپور میں ٹریکٹر پلٹنے سے بچے کی موت
  • روس میں کورونا وائرس کے 6422 نئے معاملے، متاثرین کی تعداد 746369 ہوئی
  • سیوان میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کا کیا قتل
  • زائڈس نے کورونا ویکسن کا انسانی تجربہ شروع کیا
  • اے پی میں کورونا سے مزید 44اموات
International

کورونا وائرس سے دنیا میں21116 اموات،465163 متاثر

کورونا وائرس سے دنیا میں21116 اموات،465163 متاثر

بیجنگ،جنیوا،نئی دہلی ، 26 مارچ (یو این آئی)دنیا کے 185 ممالک میں پھیل چکے کورونا وائرس(کووڈ-19)کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔اب تک اس خطرناک وائرس سے 21116 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ تقریباً465163 اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
ہندستان میں کورونا وائرس کا انفیکشن پھیلتا جارہا ہے اور ملک میں اب تک اس کے 606 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 11 تک پہنچ چکی ہے۔وزارت صحت نے بدھ کے روز بتایا کہ ملک میں کورونا کے 606 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔جن میں 563مریض ہندوستانی ہیں جبکہ 43 کا تعلق بیرون ممالک سے ہے۔
کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ابھی تک اس سے شدید طور پر متاثر چین کے لئے راحت کی بات یہ ہے کہ ووہان میں گذشتہ 3روز سے کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔اس وائرس کے تعلق سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی اموات کے 80 فیصد معاملے60 سال سے زیادہ عمر والےافراد کے تھے۔چین میں 81285 افراد اس متاثر ہوئے ہیں اور تقریباً 3287 کی موت ہو چکی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے تعلق سے سنگین صورت حال اٹلی سے سامنے آئی ہے۔عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے سب سے زیادہ متاثر اٹلی میں اس انفیکشن سے اب تک 7503 افراد کی موت ہو گئی ہے۔اٹلی کے محکمہ شہری سلامتی کے سربراہ اینجیلو بوریلی نے بدھ کو ٹیلی ویژن پر ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان اس وائرس سے 683 افراد کی موت ہوئی ہے۔اٹلی میں کورونا کے 5210 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے مریضوں کی تعداد بڑھ کر74386 ہو گئی ہے۔
اسپین میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3647ہو گئی ہے۔تازہ اعدادوشمار کے مطابق اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 49515 ہے۔
خلیجی ملک ایران میں بھی کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ایران میں اس وائرس کی گرفت میں آکر 2077 جانیں تلف ہو چکی ہیں۔جبکہ 27017 افراد اس سے متاثر پائے گئے ہیں۔اٹلی اور ایران کے ساتھ اسپین میں بھی صورت حال کافی سنگین ہے۔جنوبی کوریا میں ہلاکتوں کی تعداد 131 ہو چکی ہے۔جبکہ 9241 افراد اس سے متاثرہوئے ہیں۔
چینی نژاد شہریوں کی اچھی خاصی تعداد والے ملک امریکہ میں بھی یہ بیماری وسیع پیمانے پر پھیل چکی ہے۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 942 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 65778 اس سے متاثر ہیں۔چین کے علاوہ اٹلی ،ایران،امریکہ اور جنوبی کوریا سمیت دنیا کے بیشتر ممالک کو اس وائرس نے اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔اس سے متاثرہ نصف سے زیادہ معاملے اب چین سے باہر کے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق چین کے بعد اٹلی میں اس جان لیوا وائرس نے وسیع پیمانے پرتباہی مچائی ہوئی ہے جس سے یہاں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد چین سے تقریبا دوگنی ہوچکی ہے۔دنیا کے دیگر ممالک میں بھی صورت حال بے حد سنگین بنی ہوئی ہے۔
جاری ، یو این آئی۔الف الف

خاص خبریں
نوجوان  نئی مہارتوں کوسیکھیں  اور انوویشن کی طاقت کا مظاہرہ کریں:  مودی

نوجوان نئی مہارتوں کوسیکھیں اور انوویشن کی طاقت کا مظاہرہ کریں: مودی

نئی دہلی، 15 جولائی (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے نوجوانوں سے بدھ کو اپیل کی کہ وہ علم کے ساتھ ساتھ ہنر اور مہارت بھی سیکھیں اور کووڈ کے بعد دنیا کے سامنے ہندوستان کی انوویشن کی طاقت کو پیش کریں۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی خرید وفروخت کرکے منتخب کی گئی حکومت کو گرانے کی کوشش کررہی ہے :گہلوت

بی جے پی خرید وفروخت کرکے منتخب کی گئی حکومت کو گرانے کی کوشش کررہی ہے :گہلوت

جے پور، 15 جولائی (یواین آئی) راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر اراکین اسمبلی کی خرید وفروخت کرکے منتخب کی گئی حکومت کو گرانے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا۔

...مزید دیکھیں
ملک میں ایک دن میں کوروناوائرس کے ریکارڈ 29،429 کیسز

ملک میں ایک دن میں کوروناوائرس کے ریکارڈ 29،429 کیسز

نئی دہلی ، 15 جولائی (یواین آئی) جان لیواکورونا وائرس کے یومیہ کیسزمیں اضافہ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اب تک 29 ہزار سے زیادہ نئے کیسزکی اطلاع ملی ہے جس کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 9.36 لاکھ کو عبور کر چکی ہےاور اسی مدت کے دوران ہی 20 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
مودی نے کیدارناتھ کے تعمیراتی کاموں کا ورچول جائزہ لیا

مودی نے کیدارناتھ کے تعمیراتی کاموں کا ورچول جائزہ لیا

دہرادون، 15 جولائی ( یواین آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اتراکھنڈ کے میں بھگوان شیو کے گیارہویں جیوترلنگ کیدارناتھاتھ میں جاری کاموں کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہوئے کہا کہ یاترا کے راستے پر جو کام کئے جائیں گے ، اس میں مقامی فن تعمیر کا خصوصی خیال رکھا جائے ۔

...مزید دیکھیں
راجستھان کانگریس کی کمیٹیاںتحلیل  کردی گئیں

راجستھان کانگریس کی کمیٹیاںتحلیل کردی گئیں

جے پور، 15 جولائی (یو این آئی) راجستھان میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے ریاست کی تمام ضلعی اور بلاک کانگریس کمیٹیوں کو تحلیل کردیا۔

...مزید دیکھیں
گوگل کے ساتھ ریلائنس کمپنی سستے 4G اور 5G اسمارٹ فون بنائے  گی

گوگل کے ساتھ ریلائنس کمپنی سستے 4G اور 5G اسمارٹ فون بنائے گی

ممبئی، 15 جولائی (یو این آئي) ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے بدھ کے روز گوگل کے ساتھ سستے 4 جی اور 5 جی اینڈرائڈ موبائل فون بنانے کا اعلان کیا۔

...مزید دیکھیں
جوشی نے پائلٹ کے حامی اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری کیا

جوشی نے پائلٹ کے حامی اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری کیا

جے پور، 15 جولائی (یو این آئی) راجستھان قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی نے نائب وزیراعلی سچن پائلٹ کی حمایت کرنے والے تمام اراکین اسمبلی کو وہپ کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹس جاری کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مادھوری دیکشت بنیں شاعرہ

مادھوری دیکشت بنیں شاعرہ

15 Jul 2020 | 4:29 PM

ممبئی، 15 جولائی (یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ مادھوری دیکشت شاعرہ بن گئی ہیں مادھوری دیکشت سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں۔ وہ اکثر اپنے فوٹو اور ویڈیو کے ذریعے شائقین کے رابطہ میں رہتی ہیں ۔انہوں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک فوٹوشیئر کیا ہے۔ یوں تو یہ فوٹو پرانا ہے لیکن مادھوری اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے شاعری کرتی دکھائی دیں‘‘۔

9اولمپک کوٹہ کے ساتھ ہندوستان کا بہترین کارکردگی

11 Mar 2020 | 7:15 PM

عمان،11مارچ(یواین آئی)عالمی چیمپین شپ میں کانسے کاتمغے جیتنے والے منیش کوشک (63کلوگرام)کے بدھ کو ایشیا/اوسنیا اولمپک کوالیفائر مکے بازی ٹورنامنٹ میں اولمپک کوٹہ لینےکے ساتھ ہی ہندوستان نے اس سال ہونے والے ٹوکیو اولمپک کےلئے نو کوٹہ حاصل کرکے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

image