image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 18:35 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

’’اے جنٹل مین ‘‘سال رواں کی سب سے بڑی ایکشن فلم

’’اے جنٹل مین ‘‘سال رواں کی سب سے بڑی ایکشن فلم

ممبئی، 14اگست(یو این آئی)سدھارتھ ملہوترا اور جیکلین فرنانڈز کی آئندہ فلم ’’اے جنٹل مین, سندر سشیل رسکی‘‘ اس سال کی سب سے بڑی ایکشن فلم ہوگی۔
یہ اطلاع یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں دی گئی۔
اس فلم میں جیکلین اور سدھارتھ دونوں ہی زبردست ایکشن میں نظر آئیں گے۔
یوں تو سدھارتھ نے اس سے قبل بھی ایکشن فلموں میں کام کیا ہے لیکن وہ پہلی بار خالص کمرشیل ایکشن فلم کر رہے ہیں۔
دوسری طرف جیکلین کی یہ پہلی ایکشن فلم ہوگی۔
اس کے لئے انہوں نے کافی مشقت کی ہے۔
سدھارتھ ملہوترا فلم اے جینٹل مین میں ڈبل رول ادا کررہے ہیں۔
فلم کے ٹریلر نے نا ظرین کی امیدیں اور تجسّس دونوں ہی بڑھا دیا ہے۔
فلم کے تینوں نغمے شائقین کو بہت پسند آئے ہیں اور کافی مقبول ہوئے ہیں۔
یہی نہیں فلم میں سدھارتھ ملہوترا اور جیکلین فرنانڈزکے درمیان ایک خوبصورت کیمسٹری بھی نظر آئیگی۔
’’اے جنٹل مین ۔
سندر سشیل رسکی‘‘ کے ہدایت کار راج اور ڈی کے ہیں اورفاکس اسٹارسٹوڈیوز نے فلم سازی کی ہے۔
ایکشن سے بھرپور یہ فلم25 اگست کو ریلیز ہو گی۔
یو این آئی۔
ج ا۔
م الف

image