image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 10:40 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

ٹھگس آف ہندستان کسی ہالی وڈ فلم پر مبنی نہیں: عامر خان

ٹھگس آف ہندستان کسی ہالی وڈ فلم پر مبنی نہیں: عامر خان

ممبئی، 22 مئی (یو این آئی) بالی وڈ اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ ان کی آئندہ فلم ’ٹھگس آف ہندستان‘ ، ’پائریٹس آف دا کیریبین‘ پر مبنی نہیں ہے ۔
بالی وڈ کے جانے مانے ڈائرکٹر کرشن اچاریہ فلم ’ٹھگس آف ہندستان‘ کی ہدایت کاری کریں گے جو یش راج بینر تلے بنائی جائے گی۔
اس فلم میں عامر خان اور امیتابھ بچن کے اہم کردار ہوں گے اور ایسا پہلی مرتبہ ہوگا جب امیتابھ اور عامر سلوراسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
ایسا خیال ہے کہ یہ فلم ہالی وڈ کی ’پائریٹس آف دا کیریبین ‘ پر مبنی ہے لیکن عامر خان نے اس کے تردید کی ہے۔
عامر نے کہا’’ یہ فلم کسی دوسری فلم پر نہیں بنائی جارہی ہے ۔
یہ ایک ایکشن ایڈونچر فلم ہے لیکن اس کی کہانی مختلف ہے۔
سینکڑوں ایکشن ایڈونچر فلمیں ہیں جیسے پائریٹس آف دا کیریبین ہے، انڈیانا جونس ہے اور ایسی ہی کئی دیگر ایکشن ایڈونچر فلمیں ہیں۔
ہماری فلم بھی ایکشن ایڈونچر فلم ہے لیکن اس کی کہانی بالکل الگ ہے یہاں تک کہ میری فلم کے کردار بھی مختلف ہیں ‘‘۔
ایسا کہا جارہا ہے کہ اس فلم کی کہانی آزادی سے قبل برطانوی دور کے ٹھگوں کی ہے جو میڈووس ٹیلر کی کتاب ’کنفیشن آف اے ٹھگ‘ پر مبنی ہے۔
اس فلم میں عامر کے علاوہ امیتابھ بچن، کیٹرینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ کے بھی اہم کردار ہیں۔
یہ فلم 2018 میں دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی۔
یو این آئی۔
ایم اے۔
شا پ۔
1618

image