RegionalPosted at: Jul 22 2019 12:30PM مدھیہ پردیش میں عام آدمی پارٹی کے عہدیداران نے اجتماعی طورپر استعفی دیا
بھوپال، 22جولائی (یوا ین آئی) مدھیہ پردیش میں عام آدمی پارٹی کے تنظیم کو ختم کرنے کی کوشش کے خلاف پارٹی کے ریاستی عہدیداران نے اجتماعی طورپر استعفی دے دیا ہے۔
پارٹی کے ریاستی عہدیداران کی کل یہاں اس سلسلہ میں میٹنگ ہوئی جس میں پارٹی کے ریاستی انچارج گوپال رائے پر پارٹی کی ریاستی تنظیم کو کمزور کرنے کی کوشش کا الزام لگایا گیا۔
میٹنگ میں بات چیت کے بعد اس کارروائی کے خلاف عام آدمی پارٹی کی ریاستی مجلس عاملہ کے تقریباََ تمام عہدیداران نے پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کو ایک خط لکھ کر اپنے تمام عہدوں سے استعفی دے دیا۔
استعفی دینے والوں میں ریاستی صدر آلوک اگروال، ریاستی تنظیمی سکریٹری بھوپال زون انچارج بھٹناگر، ریاستی نائب صدر رانی اگروال، تنظیمی سکریٹری۔اندور زون انچارج یوراج سنگھ، تنظیمی سکریٹری۔ بندیل کھنڈ زون انچارج اندر وکرم سنگھ، تنظیمی سکریٹری۔اجین زون انچارج افتخار احمد خان، تنظیمی سکریٹری۔گوالیار زون انچارج سومل شرما، ریاستی سکریٹری جتیندر چورسیا، ریاستی خزانچی پرکاش ڈکوسٹا شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ریاست کے بیشتر تنظیمی وزرا نے بھی استعفی دے دیا ہے۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1205