OthersPosted at: Sep 13 2017 7:33PM شینزو آبے کی گجرات آمد، مودی کے ساتھ روڈ شو کے ذریعہ دو روزہ دورے کا آغاز
احمد آباد، 13 ستمبر (یو این آئی) جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے گجرات کے دورے پر آج ٹوکیو سے براہ راست احمد آباد پہنچے ، جہاں انہوں نے اپنے دورووہ سرکاری دورے کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ آٹھ کلومیٹر طویل روڈ شو کے ذریعہ کیا، جس میں ان کی اہلیہ آکی آبی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ اس موقع پر دونوں نے ہندوستانی پوشاک زیب تن کررکھا تھا۔ اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہوائی اڈے پر پروٹوکول توڑ کر ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس دوران، ملک کی 28 ریاستوں کے فنکاروں نے ان کے استقبال میں پروگرام پیش کیا۔ ان کا روڈ شو سابرمتی ریور فرنٹ، سبھاش برج اور آر ٹی او سرکل ہوتا ہوا سابرمتی آشرم پہنچا۔ اس کے بعد تینوں معزز ہستیوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی مقامی رہائش گاہ پر انہيں خراج عقیدت پیش کیا۔ آشرم میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کو گلہائے عقیدت پیش کئے اور گاندھی کے چرخے کے ساتھ تصویریں کھنچوائيں اور مہمان لیڈر اور ان کی اہلیہ نے آشرم کی وزیٹر رجسٹری میں دستخط کئے۔ جاری۔ یو این آئي ۔م ش ۔ 1915