OthersPosted at: Jan 31 2018 12:22PM دریائے گنگامیں پانچ افراد کے ڈوبنے کا اندیشہ
پٹنہ ،31جنوری (یواین آئی)بہار میں پٹنہ ضلع کے فتوحہ تھانہ کے تحت مستان گھاٹ کے نزدیک دریائے گنگامیں آج پانچ افراد کے ڈوبنے کا اندیشہ ہے ۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ ایک کشتی میں سوار ہوکر نوافراد فتوحہ سے ویشالی ضلع کے راگھوپورجارہے تھے تبھی بیچ میں کشتی پلٹ گئی ۔
ذرائع نے بتایا کہ اس واقعہ میں چار لوگ تیر کر باہر نکل گئے جبکہ پانچ لوگوں کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکاہے ۔مقامی غوطہ خوروں کی مددسے لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری ہے ۔پولیس کے سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں ۔
یواین آئی۔ایف اے