OthersPosted at: Mar 17 2018 11:05PM سیتامڑھی میں بس حادثہ: دس کی موت، 37زخمی
سیتامڑھی،17مارچ (یو این آئی) بہار کے ضلع سیتامڑھی کے رونی سید پور کے نزدیک آج ایک بس حادثہ میں دس مسافروں کی موت اور 37دیگر زخمی ہوگئے۔
ضلع مجسٹریٹ راجیو روشن نے یو این آئی سے بات چیت میں بتایا کہ مظفرپور۔سیتامڑھی روڈ پر رونی سیدپور کے نزدیک اورائی پل سے بس کے نیچے گر جانے سے 10مسافروں کی موت اور 37دیگر زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔
جاری یو این آئی ۔ م ع۔ 2036