OthersPosted at: Feb 23 2021 3:37PM کٹیہار میں دو گاڑیوں کے تصادم سے چھ کی موت ، تین زخمی
کٹیہار ، 23 فروری ( یواین آئی ) بہار کے ضلع کٹیہار کرسیلا تھانہ علاقہ میں منگل کی صبح دو گاڑیوں کے درمیان ہوئی ٹکر سے چھ افراد کی موت ہو گئی اور تین زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ قومی شاہراہ نمبر 31 پر کوسی پل کے نزدیک ٹرک اور اسکارپیو کے درمیان ٹکر ہو گئی ۔ اس حادثے میں اسکارپیو میں سوار 6 افراد کی موت ہو گئی جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔
اسکارپیو پر سوارسبھی تمام لوگ شادی کے لئے لڑکا دیکھنے پورنیہ گئے تھے اور واپس پورنیا سے سمستی پور کے روسٹرا کی طرف لوٹ رہے تھے کہ کوسی پل کے نزدیک سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے اسکارپیو ٹکرا گئی ۔ مرنے والوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ اس حادثے کے بعد قومی شاہراہ پر طو یل جام لگ گیا ۔ حادثے کی اطلاع کے بعد موقع پر پہنچ گئی پولیس جے سی بی کے ذریعے تباہ شدہ گاڑیوں کے ملبے کو ہٹانے میں مصروف ہے ۔
یواین آئی ۔ ک ج