image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 18:22 Hrs(IST)
Regional

جے پور کے اسپتال میں آگ لگنے سے افراتفری کاماحول

جے پور کے اسپتال میں آگ لگنے سے افراتفری کاماحول

جے پور، 13 جون (یو این آئی) راجستھان کی راجدھانی جے پور کے سب سے بڑے سوائی مان سنگھ اسپتال کے سرجیکل وارڈ کے پاس آج صبح آگ لگنےسے افراتفری کاماحول پیداہوگیا۔حالانکہ آگ سے کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
آگ لگنے سے وارڈ میں داخل مریضوں اور ان کے اہل خانہ میں افراتفری کاماحول پیداہو گیا اور کسی ناگہانی سے بچنے کیلئے مریضوں کو باہر نکالا گیا۔
اسپتال کے بانگڑ سرجیکل وارڈ کے اسٹور میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی میونسپل کی دمكلیں موقع پر پہنچی اور ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیاگیا۔ آگ پر قابو پانے کے لیے دمکل اہلکاروں کو خاصی محنت کرنی پڑی۔ آگ بجھانے کے لیے اسٹور کی کھڑکیوں میں لگے شيشو ں کو توڑنا پڑا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق آج صبح تقریبا ساڑھے پانچ بجے ایس ایم ایس اسپتال کے سرجیکل وارڈ کے قریب بنے اسٹور سے دھواں اٹھتے دیکھا گیا جو کچھ ہی دیر میں چاروں طرف پھیل گیا۔ا سٹور سے دھواں اٹھتے دیکھ کروارڈ میں داخل مریضوں میں افراتفری کاماحول پیداہوگیا۔ اس وقت بہت سے مریض اور ان کے اہل خانہ سو رہے تھے۔
دھوئیں کی وجہ سے مچی افرا تفری کے درمیان مریضوں کے اہل خانہ مریضوں کو گود میں، کندھوں پر اور کسی طرح وارڈ سے باہر لے جاتے دیکھےگئے۔ آگ سے اسٹور میں رکھی دوائیاں اور کچھ سامان پوری طرح جل کر راکھ ہو گئے۔ آگ سے کتنا نقصان پہنچا ہے اس کا فوری پتہ نہیں چل سکا ہے۔
اسپتال سپرنٹنڈنٹ ڈی ایس مینا نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور حالات معمول پر آ گئےہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی ہے۔
یواین آئی۔اد۔

خاص خبریں
او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

آگرہ:25اپریل(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر منھ بھرئی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس او بی سی ریزرویشن کے کوٹے میں چوری کر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی خواہاں ہےآگرہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک ایسی پارٹی ہے جو آئے دن بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی توہین کرتی ہے۔

...مزید دیکھیں
پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان مودی کانگریس 'نیائے  پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں: جے رام

پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان مودی کانگریس 'نیائے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں: جے رام

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے جمعرات کو الزام لگایا کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان وزیر اعظم نریندر مودی سب سے پرانی پارٹی کانگریس کے 'نیا ئے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں کانگریس کے جنرل سکریٹری میڈیا انچارج اور راجیہ سبھا کے رکن جے رام رمیش نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا "انتخابات ہارنے کے خوف سے مسٹر مودی ہمارے 'نیائے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے تھے۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ  میں مسلم ریزرویشن کو ختم کردیا جائے گا

تلنگانہ میں مسلم ریزرویشن کو ختم کردیا جائے گا

حیدرآباد 25 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں بی آر ایس اور کانگریس نے مسلم ریزرویشن فراہم کئے ہیں جس کو ختم کردیا جائے گا اور ایس سی، ایس ٹی، پسماندہ اور کمزور طبقات کو یہ ریزرویشن فراہم کیا جائے گا انہوں نے لوک سبھا انتخابات کی مہم کے حصہ کے طور پر سدی پیٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کانگریس ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر نہیں چاہتی تھی جس نے مندر کی تعمیر کے خلاف مقدمات درج کروائے تھے تاہم مودی نے ان مقدمات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے رام مندر کی تعمیر کو یقینی بنایا۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ کی 'کیس لسٹ' واٹس ایپ پر دستیاب ہے

سپریم کورٹ کی 'کیس لسٹ' واٹس ایپ پر دستیاب ہے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے درج مقدمات سمیت کئی دیگر اہم معلومات اب 'واٹس ایپ' پر بھی دستیاب ہوں گی جمعرات کو اس کا اعلان کرتے ہوئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا ’’اس چھوٹے سے اقدام کا بہت بڑا اثر پڑے گا انہوں نے کہا "اپنے 75 ویں سال میں سپریم کورٹ نے انصاف تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے ایک اور اقدام شروع کیا ہے  اس سے ملک کے دور دراز کے علاقوں کے لوگ شہری مسائل سے متعلق مقدمات کے بارے میں باآسانی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اسٹار کمپینر نریندر مودی اور کانگریس کے اسٹار کمپینر راہل گاندھی کی طرف سے عوامی بیانات کے ذریعے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق شکایت درج کی ہے جمعرات کو مختلف شکایات پر دونوں جماعتوں کو انتخابی مہم کے نوٹس جاری کیے گئے الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کو کانگریس پارٹی اور ہندوستانی مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی۔

...مزید دیکھیں
آپ  کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

آپ کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور کابینہ کے وزیر سوربھ بھاردواج نے جمعرات کو دہلی کے لوگوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل کی ہے  مسٹر بھاردواج اور نئی دہلی لوک سبھا سیٹ سے پارٹی کے امیدوار سومناتھ بھارتی نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ میٹرو اسٹیشنوں پر آنے اور جانے والے لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کیے اور ان سے اپیل کی کہ وہ ملک سے آمرانہ حکومت کو ہٹانے کے لیے 25 مئی کو ہونے والے آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

...مزید دیکھیں
اگر بی جے پی  انتخابات جیت جاتی ہے تو 2024 کے بعد ملک میں انتخابات نہیں ہوں گے:  آپ

اگر بی جے پی انتخابات جیت جاتی ہے تو 2024 کے بعد ملک میں انتخابات نہیں ہوں گے: آپ

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی ( آپ ) نے ملک کے لوگوں سے آئین اور جمہوریت کو بچانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی ) بی جے پی ) انتخابات جیت جاتی ہے تو اس ملک میں دوبارہ انتخابات نہیں ہوں گے عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کس طرح گزشتہ 10 برسوں میں ہندوستان کی جمہوریت کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور کس طرح آپریشن لوٹس چلا کر مختلف حکومتوں کو گرانے کی کوشش کی گئی ہے ، اس کی زندہ مثال پورے ملک کے سامنے ہے۔

...مزید دیکھیں
اگر بی جے پی  انتخابات جیت جاتی ہے تو 2024 کے بعد ملک میں انتخابات نہیں ہوں گے:  آپ

اگر بی جے پی انتخابات جیت جاتی ہے تو 2024 کے بعد ملک میں انتخابات نہیں ہوں گے: آپ

25 Apr 2024 | 5:09 PM

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی ( آپ ) نے ملک کے لوگوں سے آئین اور جمہوریت کو بچانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی ) بی جے پی ) انتخابات جیت جاتی ہے تو اس ملک میں دوبارہ انتخابات نہیں ہوں گے عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کس طرح گزشتہ 10 برسوں میں ہندوستان کی جمہوریت کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور کس طرح آپریشن لوٹس چلا کر مختلف حکومتوں کو گرانے کی کوشش کی گئی ہے ، اس کی زندہ مثال پورے ملک کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب جو آپریشن سورت سے شروع ہوا ہے وہ اس بات کا اشارہ ہے کہ پچھلے 10 برسوں میں آپریشن لوٹس چلا کر بی جے پی نے مختلف ریاستوں کے اراکین اسمبلی کو توڑا اور خریدا ہے، حکومتیں گرائی ہیں۔ 2024 کے بعد اس ملک میں الیکشن نہیں ہوں گے اس کی شروعات سورت سے ہوچکی ہے۔

مان کسانوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں: بادل

25 Apr 2024 | 6:15 PM

ملوٹ، مکتسر، 25 اپریل (یو این آئی) شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے جمعرات کو کہا کہ کسانوں کو معاوضہ دینے سے انکار کرنے کے بعد وزیر اعلی بھگونت مان ان کی سخت محنت سے اگائی گئی گندم کی فصل کو نہ اٹھا کر ان کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں کیونکہ اس کے نتیجے میں منڈیاں پوری طرح جام ہوگئی ہیں۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image