RegionalPosted at: May 20 2019 11:32AM ٹرک اور جیپ کی ٹکر میں چھ افراد کی موت، سات زخمی
امبیکا پور، 20 مئی ( یواین آئی) چھتیس گڑھ کے ضلع سرگوجا میں امبیكاپوربنارس شاہراہ پر ٹرک اور جیپ ٹکر میں چھ افراد کی موت ہو گئی اور سات دیگر زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جیپ سوار تمام افراد دیوی درشن کے لئے جا رہے تھے۔سرگوجا رینج کے آئی جی کیلاش چندر اگروال نے آج ٹیلی فون پر بتایا کہ گزشتہ دیر رات ہوئے اس حادثے میں جیپ سوار چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی، جبکہ جیپ کے ڈرائیور اور ایک خاتون کی موت اسپتال میں ہوئی ہے۔ مسٹر اگروال نے بتایا کہ امبیكا پور سے 60 کلومیٹر دور بنارس روڈ کے گھاٹ پنڈاري پر اس حادثہ کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد فوری طور پر پولیس فورس کو بھیج دیا گیا تھا۔مسٹر اگروال نے بتایا کہ مخالف سمت سے آ رہے ٹرک اور جیپ کی آمنے سامنے ٹکر ہو جانے سے یہ بڑا حادثہ پیش آیا ۔ اس موڑ پر دونوں ہی گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے ضروری احتیاط اور گاڑیوں پر قابو نہیں رکھا۔ تباہ شدہ جیپ میں بلرام پور کے وجے نگر تھانہ گاؤں بالا کا بھيا خاندان موجود تھا۔ یہ تمام عقیدت مند دیوی درشن کے لئے كدرگڑھ جا رہے تھے۔ بھیا خاندان صبح الصبح كدرگڈھ پہنچنا چاہتا تھا، تاکہ دھوپ نکلنے سے پہلے ہی درشن کر کے جلد نیچے آ سکیں ۔پولیس کی ابتدائی جانچ میں مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
یواین آئی ۔ ک ج