OthersPosted at: Jan 28 2020 10:56PM ناسک میں سڑک حادثہ: 9کی موت، 12زخمی
ناسک، 28جنوری (یو این آئی) مہاراشٹر کے ناسک ضلع کے مالیگاوں۔دیولا روڈ پر میسی گاوں کے نزدیک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایم ایس آر ٹی سی) کی بس اور آٹو رکشہ کے ٹکراجانے سے 9لوگوں کی موت اور کم از کم 12دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس دھلے سے کلون جارہی تھی کہ اسی دوران سامنے سے آرہے آٹو رکشہ سے مالیگاوں۔دیولا روڈ پر میسی گاوں میں دونوں کی آمنے سامنے ٹکر ہوگئی۔ حادثہ کے بعد دونوں گاڑیاں نزدیکی کنویں میں گر گئیں جس سے 9لوگوں کی موت اور کم از کم 12دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو دیولا دیہی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اطلاع ملنے کے بعد جائے حادثہ پر پہنچی پولیس اور مقامی لوگوں نے راحت اوربچاو کام شروع کیا جوا بھی جاری ہے۔
ضلع اسپتال کی پانچ ایمبولنس کو سرجنوں کے ساتھ جائے حادثہ پر بھیجا گیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ ایم ایس آر ٹی سی بس اور آٹو رکشہ میں مسافروں کے بارے میں تفصیلات نہیں مل سکی ہیں۔
یو این آئی۔ م ع۔ 2234