OthersPosted at: Feb 26 2017 4:58PM میگھالیہ میں ٹرک بیریکیڈ سے ٹکرایا،16افراد ہلاک
نونگ اسٹوئن،26فروری(یواین آئی)میگھالیہ کے مغربی خاسی ہلس ضلع میں آج ایک ٹرک کے بے قابو ہوکر کنکریٹ بیریکیڈ سے ٹکرانے کی وجہ سے ٹرک میں سوار 16افراد ہلاک ہوگئے اور 53لوگ شدید طورپر زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ نونگ اسٹوئن سے قریب 11کلومیٹر دور نونگ اسپوئنگ گاؤں کے نزدیک صبح آٹھ بج کر 25منٹ کے قریب 70 لوگوں کو لے کر جارہا ایک ٹرک ایک بیریکیڈ سے ٹکرا گیا۔اس میں سوار سبھی لوگ ایک مذہبی پروگرام میں شامل ہونے کےلئے جارہے تھے۔ ویسٹ خاسی ہلس ضلع کے انچارج پولیس سپرنٹنڈنٹ سائلویسٹر نونگٹنگر نے یواین آئی کو بتایا کہ اس حادثے مٰن 16افراد کی موت ہوگئی جس میں نو خواتین اور 13بچی شامل ہے۔ جاری۔یواین آئی۔اےایم۔