RegionalPosted at: Nov 4 2024 4:32PM چھتیس گڑھ کے سکتی ضلع میں سڑک حادثہ، تین افراد کی موت
سکتی 04 نومبر ( یواین آئی ) چھتیس گڑھ کے سکتی ضلع میں کل رات ایک ٹرک نے بائک سواروں کو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے تین لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک کو ضبط کر لیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق ڈابھرا کھرسیا روڈ پر بوداساگر کے مقام پر دیر رات ایک ٹرک نے بائک سواروں کو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے تین لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دی ہے۔
یواین آئی۔ م س