image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 14:22 Hrs(IST)
Others

آندھراپردیش میں ٹرین حادثہ، ہلاک شدگان کی تعداد32تقریبا100مسافر زخمی

آندھراپردیش میں ٹرین حادثہ، ہلاک شدگان کی تعداد32تقریبا100مسافر زخمی
Train

وجیانگرم (آندھراپردیش)22جنوری(یواین آئی)جگدل پور۔بھونیشورہیراکند ایکسریس ٹرین کے آندھراپردیش کے ضلع وجیانگرم کے کونیرو اسٹیشن کے قریب پٹریوں سے اترجانے کے واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر32ہوگئی ہے جبکہ اس حادثہ میں تقریبا100مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔زخمیوں کو علاج کے لئے پاروتی پورم ، رائے گڑھ ،وجئے نگرم کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔اس حادثہ میں بعض ڈبوں کو شدید نقصان پہنچا۔وزیرریلوے سریش پربھو نے ایسٹ کوسٹ ریلوے کے افسروں کے ساتھ راحت کاموں کا جائزہ لیا اور مناسب راحت اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے زخمیوں کے مناسب علاج پر بھی زور دیا۔اس حادثہ کے سبب اس روٹ پر چلائی جانے والی چار ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیااور مزید چار ٹرینوں کے رخ کو موڑ دیا گیا۔ ریلوے نے اپنے ریلیز میں یہ بات بتائی۔ اسی دوران آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے اس حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے پولیس اور دیگر محکمہ جات کے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر مقام واقعہ پر پہنچ جائیں اور راحت کاموں میں تیزی پیداکی جائے ۔انہوں نے شمالی آندھراپردیش کے وزرا کو ہدایت دی کہ وہ راحت کاموں کی نگرانی کریں اورزخمیوں کے مناسب علاج کو یقینی بنائیں ۔آندھراپردیش کی اصل حزب اختلاف وائی ایس آر کانگریس کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے بھی اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کو مناسب علاج کی سہولت فراہم کرنے کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا۔ یواین آئی۔ وخ۔ س ا۔ این یو۔

خاص خبریں
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ای وی ایم-وی وی پیٹ پر طلب کی وضاحت

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ای وی ایم-وی وی پیٹ پر طلب کی وضاحت

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پیٹ) پرچیوں کی گنتی کو 100 فیصد تک بڑھانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے کئی وضاحتیں دینے کے ساتھ ہی یہ بھی بتانے کو کہا کہ کیا مائیکرو کنٹرولر ایک بار پروگرام کرنے کے قابل ہے؟
جسٹس سنجیو کھنہ اور ایس وی این بھٹی کی بنچ نے الیکشن کمیشن سے آج دوپہر دو بجے سے پہلے ای وی ایم-وی وی پی اے ٹی سے متعلق کئی حقائق کو واضح کرنے کو کہا۔

...مزید دیکھیں
مودی نے امیروں کا 16 لاکھ کروڑ کا قرض معاف کر کے غریبوں کا حق  مارا: راہل

مودی نے امیروں کا 16 لاکھ کروڑ کا قرض معاف کر کے غریبوں کا حق مارا: راہل

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر راست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صنعت کاروں کے 16 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے معاف کر کے غریبوں کا حق چھینا ہے۔

...مزید دیکھیں
مذہب کے نام پر انتخابات میں کامیابی کیلئے بی جے پی کی کوشش:وزیراعلی تلنگانہ

مذہب کے نام پر انتخابات میں کامیابی کیلئے بی جے پی کی کوشش:وزیراعلی تلنگانہ

حیدرآباد 24اپریل (یواین آئی)وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے الزام لگایا کہ بی جے پی مذہب کے نام پر انتخابات میں کامیابی کی کوشش کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس کے ٹکٹ پر چار نئے امیدوار پہلی بار لوک سبھا انتخابات میں اپنی قسمت آزمائیں گے

کانگریس کے ٹکٹ پر چار نئے امیدوار پہلی بار لوک سبھا انتخابات میں اپنی قسمت آزمائیں گے

پٹنہ، 24 اپریل (یو این آئی) بہار لوک سبھا انتخابات 2024 میں کانگریس کے ٹکٹ پر پہلی بار چار امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے۔

...مزید دیکھیں
بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں انکائونٹر کے بعد تلاشی آپریشن جاری:پولیس

بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں انکائونٹر کے بعد تلاشی آپریشن جاری:پولیس

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان گولیوں کے ابتدائی تبادلے کے بعد وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
ویشالی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی

ویشالی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی

حاجی پور، 24 اپریل (یو این آئی) بہار میں ویشالی ضلع کے ودو پور تھانہ علاقے میں بدھ کی صبح آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
چین: خلائی جہاز شین ژاؤ- 18 کو عملے کے ساتھ 25 اپریل کو لانچ کیا جائے گا

چین: خلائی جہاز شین ژاؤ- 18 کو عملے کے ساتھ 25 اپریل کو لانچ کیا جائے گا

جیوکوان، 24 اپریل (یو این آئی/ژنہوا) شمال مغربی چین میں جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلائی جہاز شین ژاؤ-18 عملے کے ساتھ جمعرات کو بیجنگ کے وقت کے مطابق رات 8:59 بجے لانچ کیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 39ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

23 Apr 2024 | 11:56 PM

چنئی، 23 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں منگل کو کھیلے گئے 39ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل کچھ یوں ہے:-ٹیم……………….…میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز .............8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز.......7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد ......7......5.....2......0.....10......0.914لکھنؤ سپر جائنٹس..........8......5.....3.....0.......10.......0.148چنئی سپر کنگز .............8......4.....4.....0.......8........0.415گجرات ٹائٹنز ................8......4.....4......0......8.......-1.055ممبئی انڈینز..................8......3.....5.....0.......6......-0.227دہلی کیپٹلز ...................8......3.....5......0......6......-0.477پنجاب کنگز ..................8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور........8......1.....7......0......2.......-1.046یواین آئی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image