image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 19:33 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

آنجہانی اداکار ونودکھنہ کو داداصاحب پھالکے ایوارڈ

آنجہانی اداکار ونودکھنہ کو داداصاحب پھالکے ایوارڈ

ممبئی13،اپریل (یواین آئی)اپنی بااثر ایکٹنگ کے لئے جانے والے ہندی فلمی صنعت کے آنجہانی اداکارونود کھنہ کوہندوستانی فلم دنیا کے سب سے بااثر ایوارڈ’ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ہے، جیوری کے 5 ارکان نے اس نام پر اتفاق کیا اور واضح رہے کہ اس دوڑ میں، بالی ووڈ کے دو بڑے نام امیتابھ بچن اور دھرمیندر بھی شامل تھے،لیکن فیصلہ ونودکھنہ کے حق میں ہوا ۔

بتایا جاتا ہے کہ جیوری کے ارکان کے پینل کی سربراہی ہندی اور مراٹھی مصنف اوشا کرن خان نے اس اعزاز کے لئے ونود کھنہ کے نام کا اعلان کیا۔
اس پینل میں اوشا کرن خان کے علاوہ کئی نیشنل اور انٹرنیشنل ایوارڈ جیت چکے ڈائریکٹر جہنو بروا، انڈین تھٹر ڈائریکٹر اور اداکاررام گوپال بجاج، اوریا فلم ڈائریکٹر۔
پرڈیوسر منموہن مہاپاترا اور نیشنل ایوارڈ ونر رہے انڈین فلم ڈائریکٹر شازی کرون بھی شامل تھے، جنہوں نے ایک آواز میں ونود کھنہ کے نام پرمہر لگا دی۔

انہوں نے کہا کہ ونودکھنہ بالی ووڈ کے ستاروں میں سے ایک ہے جو نہ صرف شاندار اداکار ہی نہیں بلکہ ایک اچھے انسان تھے۔
انہوں نے مختلف علاقوں میں کام کیا ہے۔
دراصل اس انعام کے لئے 15 نامزد افراد کی فہرست تیار کی گئی، جن میں سے ونود کھنہ کانام نامزد کیا گیا ہے، ان 15 افراد نے بالی ووڈ سپرسٹار امیتابھ بچن، دھرمیندر اور جنوبی ہند فلم کی مشہور شخصیات شامل تھیں۔
ایوارڈ کے تین ناموں میں، سب سے زیادہ امتیابھ بچن، ونود کھنہ اور ایک جنوبی ہند کی فلمو ں کے اداکار تھے۔

اداکار ونود کھنہ طویل عرصے تک علیل رہے اور گزشتہ سال 27 اپریل کوان کی علاج کے دوران موت واقع ہوگئی ، وہ 70 سال کے تھ۔
بالی ووڈ کے مشہور اداکارہ پرتھوی راج کپور کو بھی انتقال کے بعد اعزاز سے نوازا گیاتھا۔
قابل ذکر ہے کہ ونود کھنہ اور امیتابھ بچن نے تقریبا ایک ہی وقت میں بالیووڈ میں اپنا سفر شروع کیا تھا اور انہوں نے ساتھ میں بہت سپر ہٹ فلمیں دیں۔
گزشتہ سال ونودکھنہ کے انتقال کے بعد، امتیاز بچن نے اپنے بلاگ کے ذریعہ انہیں یاد کرتے ہوئے،بالی ووڈ کا خوبرواداکار قراردیا تھا۔

ونود کھنہ نے 'میرے اپنے،انصاف،پرورش ،مقدر کا سکندر،قربانی،'مہربان،میرا گاؤں میرادیس، امر اکبر انتھونی میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔
دادا صاحب پھالکے ایوارڈ، حکومت ہند کی جانب سے دیا جانے والا ایک ایسا سالانہ ایوارڈ ہے جو کسی خاص شخص کو ہندوستانی سنیما میں اس کی زندگی بھر کی شراکت کے لئے دیا جاتا ہے،دلیپ کمار ،راج کپورسمیت متعدد اداکاروں کو اس اعزاز سے نوازا جاچکا ہے۔

یو این آئی۔
اے اے اے۔
ایف اے۔
م الف

image