image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 13:34 Hrs(IST)
Entertainment » Celebrity Brithday

اداکارہ شمی: نہ صرف لیڈ ایکٹر یس کے طور پر بلکہ کامیڈی اور منفی کرداروں میں بھی اپنی پہچان بنائی

اداکارہ شمی: نہ صرف لیڈ ایکٹر یس کے طور پر بلکہ کامیڈی اور منفی کرداروں میں بھی اپنی پہچان بنائی

ممبئی، 6 مارچ (یو این آئی)بالی وڈ میں دادی نانی اور ماں کے بہترین کردار ادا کرنے والی شمی کی پیدائش 24 اپریل 1929 کو بمبئی کے ایک پارسی گھرانے میں ہوئی تھی۔
ان کا حقیقی نام نرگس ربادی تھا۔
جب ان کی عمر محض 3 برس تھی ، ان کے والد کا انتقال ہوگیا تھا۔
والد کے انتقال کے بعد ان کی والدہ پارسیوں کی مذہبی تقریبات میں کھانے پکاکر گزارا کرتی تھیں۔

شمی کی بڑی بہن منی ربادی فلموں میں اداکارواؤں کی ڈریس ڈیزائن کرتی تھیں۔
وہ سال 1967 سے 1944 تک بالی وڈ میں فیشن ڈیزائنر کے طور پر سرگرم رہیں۔
نرگس ربادی کا فلموں میں کام کرنا ایک اتفاق ہی تھا۔
ان کے ایک فیملی فرینڈ چِنّو ماما فلمساز محبوب کے یہاں کام کرتے تھے۔
چنو ماما کے اداکار اور فلمساز شیخ مختار سے قریبی مراسم تھے۔
اس وقت شیخ مختار ایک فلم بنارہے تھے اس فلم میں بیگم پارہ ان کے اپوزٹ ہیروئن کا کردار ادا کررہی تھیں۔
شیخ مختار کو اس فلم کے لئے دوسری ادکارہ کی تلاش تھی۔
اس سلسلے میں چنو ماما نے نرگس ربادی سے بات کی اور دوسرے دن وہ انہیں شیخ مختار کے اسٹوڈیو لیکر پہنچ گئے۔

شمی کے بات کرنے کے انداز سے شیخ مختار کافی متاثر ہوئے اور انہیں اپنی فلم میں 500 روپے ماہانہ پر تین سال کے معاہدے کے ساتھ رکھ لیا اور انہیں تلقین کی کہ وہ میری جازت کے بغیر کسی دوسری فلم میں کام نہ کریں۔
اس فلم کو دائرکٹر تارا ہریش ڈائریکٹ کررہے تھے۔
چونکہ فلموں میں نرگس نام سے ایک اداکارہ پہلے سے ہی موجود تھیں اس لئے انہیں شمی کا نام دیا گیا۔
ان کی پہلی فلم ’استاد پیڈرو ‘ تھی جو سال 1951 میں ریلیز ہوئی۔
یہ فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی۔

جاری۔
یو این آئی۔
شا پ۔
1008

image