image
Friday, Apr 19 2024 | Time 22:07 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

اداکارہ شیاما مرین لائنس بڑے قبرستان میں سپردخاک

اداکارہ شیاما مرین لائنس بڑے قبرستان میں سپردخاک

ممبئی 15نومبر (یواین آئی)اپنے زمانہ کی مشہورومعروف فلمی اداکارہ شیاما کو آج شام میں جنوبی ممبئی کے مرین لائنس واقع بڑے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا -گزشتہ روز شیاما جن کا فلمی نام خورشید اختر تھا،داعی اجل کو لبیک کہا اور ان کے بیٹے فاروق مستر ی کے مطابق آخری وقت میں اہل خانہ ان کے قریب موجود تھے۔

خوبصورت اداکارہ شیاما نے برسات کی رات،آرپار،شرط،بھائی بھائی، چھوٹی بہن اور زبک میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور 82سالہ اداکارہ ایک عرصہ سے علیل رہیں۔
1980کے بعد انہوں نے فلموں میں کام کرنا بند کردیا تھا۔

فاروق مستری نے کہا کہ شیاما خوبصورت ہونے کے ساتھ دل سے بھی ایک بہترین انسان تھیں۔
جو سبھی سے محبت کرتی تھیں۔
ان کے شوہر فالی مستری کا 1979میں انتقال ہوگیا تھا۔
انکا ایک بیٹا روہنگٹن اور دختر شیرین ہے۔

اہل خانہ ممبئی کے متمول علاقے نپینسی روڈ پر رہائش ہے۔
جمعرات کی شام ایک تعزیتی اجلاس نہروسینٹر ورلی میں ہوگا۔
شیاما کا نام خورشید اختر تھا اور ہدایت کار وجے بھٹ نے انہیں شیاما نام دیا تھا ۔
کیونکہ اُس دورمیں خورشید نام کی دواداکارئیں پہلے سے تھیں۔

یو این آئی۔
اے اے اے۔
ج ا۔
م الف

image