image
Thursday, Apr 18 2024 | Time 18:00 Hrs(IST)
National

صدر جمہوریہ کی تقریر، اقتصادی سروے کی کاپیاں لوک سبھا میں پیش

صدر  جمہوریہ کی تقریر،  اقتصادی سروے کی کاپیاں لوک سبھا میں پیش

نئی دہلی 29 جنوری (یو این آئی) لوک سبھا میں آج صدر جمہوریہ کی تقریر کی کاپی ایوان کی میز پر رکھی گئی اور اقتصادی سروے18۔2017پیش کیا گیا جس کے بعد ایوان کی کارروائی یکم فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں 11 بجے صدر رام ناتھ كووند کی تقریر کے بعد دوپہر 12 بج کر 21 منٹ پر لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوئی۔ کارروائی شروع ہوتے ہی صدر کے خطاب کی کاپی ایوان کی میز پر پیش کی گئی۔
اس کے بعد وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اقتصادی سروے (18۔ 2017) کے ہندی اور انگریزی میں دو -دو ایڈیشن میز پر رکھے جس کے فورا بعد صدر نے ایوان کی کارروائی یکم فروری تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
جمعرات یکم فروری کو وزیر خزانہ ایوان میں مالیاتی سال 19 ۔ 2018 کا عام بجٹ پیش کریں گے۔
یو این آئی۔ شا پ.1336

خاص خبریں
محبوبہ مفتی کی لوگوں سے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کی اپیل

محبوبہ مفتی کی لوگوں سے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کی اپیل

سری نگر، 18 اپریل (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں وکشمیر کے لوگوں سے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے بھاری تعداد میں باہر نکل کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا: 'یہ انتخابات بجلی، سڑک اور پانی کے لئے نہیں بلکہ یہ الیکشن سال 2019 کے بعد ہماری شناخت ختم کرنے اور ہماری اثاثے چھیننے کی کوششوں کے خلاف ہیں'۔

...مزید دیکھیں
غلام نبی آزاد کے الیکشن نہ لڑنے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے: عمر عبداللہ

غلام نبی آزاد کے الیکشن نہ لڑنے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے: عمر عبداللہ

سری نگر، 18 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ان کو غلام نبی آزاد کے لوک سبھا انتخابات نہ لڑنے کے فیصلے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ان کو پہلے ہی معلوم تھا کہ وہ الیکشن نہیں لڑیں گے موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا جہاں وہ پارٹی کے لیڈر میاں الطاف احمد کے ہمراہ تھے جنہوں نے اس سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔

...مزید دیکھیں
مودی ہر مرتبہ ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں:وزیراعلی تلنگانہ

مودی ہر مرتبہ ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں:وزیراعلی تلنگانہ

حیدرآباد 18اپریل (یواین آئی)وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ہر مرتبہ مودی ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں  انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے لیڈران بھی پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں یہی بات کہتے ہیں کہ نریندرمودی اورای وی ایم جتنے دن رہیں گے کانگریس کو حکومت ملنے والی نہیں ہے انہوں نے پوچھا کہ مودی، ای وی ایم ہٹانے سے کیوں خوفزدہ ہیں۔

...مزید دیکھیں
پارلیمانی انتخابات کے چوتھے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری

پارلیمانی انتخابات کے چوتھے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن (ای سی) نے جمعرات کے روز لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں 10 ریاستوں میں انتخابات کا عمل شامل ہے چوتھے مرحلے میں نو ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقہ پر مشتمل 96 لوک سبھا سیٹوں پر 13 مئی کو انتخابات ہوں گے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار 25 اپریل تک کاغذات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ میں بی جے پی دوہرے ہندسہ میں نشستیں حاصل کرے گی:کشن ریڈی

تلنگانہ میں بی جے پی دوہرے ہندسہ میں نشستیں حاصل کرے گی:کشن ریڈی

حیدرآباد 18اپریل (یواین آئی) تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے دعوی کیا کہ لوک سبھاانتخابات میں ان کی پارٹی ریاست میں دوہرے ہندسہ میں نشستیں حاصل کرے گی۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے رانے کو رتناگیری سندھودرگ لوک سبھا نشست سے اپنا امیدوار بنایا

بی جے پی نے رانے کو رتناگیری سندھودرگ لوک سبھا نشست سے اپنا امیدوار بنایا

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مرکزی وزیر نارائن رانے کو مہاراشٹر کی رتناگیری سندھودرگ لوک سبھا سیٹ سے نامزد کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
بلیوا سٹار نے 60 سے 600 لیٹر کے ڈیپ فریزر کی نئی رینج لانچ کی

بلیوا سٹار نے 60 سے 600 لیٹر کے ڈیپ فریزر کی نئی رینج لانچ کی

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی)معروف کمپنی بلیو اسٹار لمیٹڈ نے آج مختلف اپلی کیشنز کے لیے 60 لیٹر سے لے کر 600 لیٹر تک کی صلاحیت کے ساتھ توانائی کی بچت اور ماحول دوست ڈیپ فریزر کی ایک جامع نئی رینج کے آغاز کا اعلان کیا۔

...مزید دیکھیں

ای وی ایم ۔ وی وی پی اے ٹی پر سماعت مکمل، سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ

18 Apr 2024 | 5:55 PM

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پی اے ٹی) پرچیوں کی 100 فیصد گنتی یا اس کے ذریعے انتخابات کرانے کے پرانے نظام کو نافذ کرنے یا بیلٹ پیپرز کے ذریعے انتخابات کرانے کا مطالبہ کرنے والی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد جمعرات کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ۔

ارشد وارثی نے بالی ووڈ میں سرکٹ کے نام سے شہرت پائی

18 Apr 2024 | 8:08 AM

یوم پیدائش 19 اپریل کے موقع پر ممبئی ، 18 اپریل (یو این آئی) ارشد وارثی کی پیدائش ایک مسلم گھرانے میں 19 اپریل 1968 کو ممبئی میں ہوئی۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image