InternationalPosted at: Feb 18 2020 1:15PM مغربی افغانستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں جج کا قتل
کابل، 18 فروری (یواین آئی) افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں دہشت گردوں نے نچلی عدالت کے ایک جج کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔
صوبائی حکومت کے ترجمان جیلانی فرہاد نے منگل کو بتایا کہ یہ واقعہ پیر کو دیر رات کا ہے جب دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ضلع نو انجیل میں عبدالرحیم عزیمی نامی جج کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ وہ ذیلی عدالت میں چیف جج کے طور پر کام کر رہے تھے۔
طالبان شدت پسندوں نے ہفتہ کو دو پولیس افسران کو بھی گولی مار دی تھی جن بعد میں ان دونوں کی موت ہو گئی تھی۔
یواین آئی،اظ