InternationalPosted at: Nov 21 2020 7:19PM کابل میں راکٹ دھماکے میں 5 افراد جاں بحق، 21 زخمی
کابل، 21 نومبر (یو این آئی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں راکٹ کے دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور کم از کم 21 زخمی ہوگئے۔
افغان وزارت صحت کے حوالے سے ون ٹی وی نیوز نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی ہے۔
قبل ازیں موصولہ اطلاعات کے مطابق کابل کے مختلف علاقوں میں راکٹ دھماکوں میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے اور 11 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی۔
ون ٹی وی نیوز براڈکاسٹر کے مطابق طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہيں کی ہے۔
اس سے قبل طلوع نیوز نے مقامی پولس کے حوالے سے بتایا ہے کہ کابل کے ارزان علاقے میں راکٹ حملے میں ایک سکیورٹی گارڈ ہلاک اور تین دیگر افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
یو این آئی۔ م ش۔ 1830