InternationalPosted at: Jan 24 2021 8:32PM افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 40 طالبان ہلاک
کابل ، 24 جنوری (یواین آئی) افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں سیکیورٹی فورسز کے ایک آپریشن میں تقریبا 40 طالبان ہلاک ہوگئے افغانستان کی وزارت دفاع نے اتوارکو ایک بیان میں یہ اطلاع دی متعلقہ عہدیداروں کے مطابق طالبان صوبہ قندھار کے ضلع ارگندب میں سیکورٹی چوکیوں پر حملہ اور نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
وزارت کی طرف سے جاری ایک بیان میں سیکورٹی فورسز نے فضائیہ کی مدد سے طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور تقریبا 40 طالبان کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی فورسز نے اس کارروائی میں طالبان کے 13 مختلف طرح کے اسلحہ ، پانچ ٹھکانوں اور دو دیگر ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ سیکیورٹی فورسز نے 17 دھماکہ خیز مواد کو بھی ناکارہ بنادیا۔
واضح رہے افغان حکومت اور طالبان کے نمائندوں کے مابین قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری مذاکرات کے باوجود تشدد ہورہا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا