image
Friday, Apr 23 2021 | Time 01:38 Hrs(IST)
International

انتخابات میں طالبان کے حصہ لینے پر حکومت کو اعتراض نہیں: اتمار

انتخابات میں طالبان کے حصہ لینے پر حکومت کو اعتراض نہیں: اتمار

کابل، 2مارچ (یو این آئی) افغانستان کے وزیر خارجہ محمد حنیف اتمار نے کہاکہ اگر ملک کے انتخابات میں طالبان حصہ لیتے ہیں تو حکومت کوکوئی اعتراض نہیں ہے اور اس سے اس گروپ کے تئیں لوگوں کے اعتماد کا امتحان ہوگا مسٹر اتمار نے کہاکہ ہم افغانستان کے شہری کے طورپر طالبانیوں کے ان انتخابات میں حصہ لینے کے حق سے واقف ہیں اور وہ افغانستان کے لوگوں کے بارے میں سوچتے ہیں اور انہیں یہ اعتماد ہے کہ وہ افغانی شہریوں کے مفادات کے لئے لڑرہے ہیں تو آئندہ انتخابات میں انہیں حصہ لینے دیجئے۔ اس سے اس بات کا بھی پتہ لگ جائے گا کہ ان کی یہاں کیا صورتحال ہے۔ یہ انتخابات افغانستان کے لوگوں کے طالبان پر اعتماد کا امتحان بھی ہوگا۔
خیال رہے کہ فروری کے آخر میں وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ حکومت نے طالبان کے ساتھ بات چیت کے لئے کوئی آخری تارخ کا اعلان نہیں کیا ہے اور افغانستان کے لوگوں کے تئیں ذمہ داری کے پیش نظر وہ اپنی ذمہ داری سے بچ نہیں سکتے ہیں۔
یو این آئی۔ م ع۔1624

خاص خبریں
وزیراعظم نے آکسیجن کی سپلائی اور دستیابی کے بارے میں ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ منعقد کی

وزیراعظم نے آکسیجن کی سپلائی اور دستیابی کے بارے میں ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ منعقد کی

نئی دہلی،22 اپریل (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پورے ملک میں آکسیجن کی سپلائی کا جائزہ لینے اور اس کی دستیابی میں اضافے کے طور طریقوں کا جائزہ لینے کےلیے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی۔

...مزید دیکھیں
الیکشن  کمیشن نے مغربی بنگال میں روڈ شو ، پد یاترا اور گاڑیوں کی ریلیوں پر  پابندی  عائد کردی

الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال میں روڈ شو ، پد یاترا اور گاڑیوں کی ریلیوں پر پابندی عائد کردی

نئی دہلی ، 22 اپریل (یواین آئی) کورونا وائرس انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے جمعرات کی شام 7 بجے سے مغربی بنگال میں روڈ شو ، پدیاتراؤں ، سائیکل اور گاڑیوں کی ریلیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم مودی کی ریاستوں کو آکسیجن کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایات

وزیر اعظم مودی کی ریاستوں کو آکسیجن کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایات

نئی دہلی، 22 اپریل ( یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں کو میڈیکل آکسیجن کی بغیر کسی رکاوٹ اور بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایاجاناچاہئے اور اس کے لئے جوابدہی کو طے کرنے کی ضرورت ہے۔

...مزید دیکھیں
کورونا کی دوسری لہر کا قہر جاری، نئے معاملوں کی تعداد  تین لاکھ سے زیادہ

کورونا کی دوسری لہر کا قہر جاری، نئے معاملوں کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ

نئی دہلی، 22 اپریل (یو این آئی) ملک میں کورونا کی دوسری لہر قہر برپا کررہی ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے تین لاکھ سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ دوسرے دن، دو ہزار سے زیادہ متاثرہ افراد کی موت ہوئی ہے دریں اثنا ، ملک میں بدھ کے روز 2211334 افراد نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا تھا اور اب تک 13 کروڑ 23 لاکھ 30 ہزار 644 افراد کی ٹیکہ کاری کی جاچکی ہے۔

...مزید دیکھیں
آب و ہوا کی تبدیلی سے بچنا چاہتے ہیں تو آپ کو اصل کی طرف واپس لوٹنا ہوگا: مودی

آب و ہوا کی تبدیلی سے بچنا چاہتے ہیں تو آپ کو اصل کی طرف واپس لوٹنا ہوگا: مودی

نئی دہلی، 22 اپریل (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان میں فی کس کاربن کی کھپت کو عالمی اوسط سے 60 فیصد سے کم ہونے کا سہرا روایتی طرز زندگی کو قرار دیتے ہوئے آج عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ "اپنے اصل کی طرف لوٹنا" اہم بنیاد ہوگا تبھی دنیا اس خطرے سے بچ سکے گی۔

...مزید دیکھیں
پیڈیکلز کی سنچری اور وراٹ  کی نصف سنچری کی  مدد سے بنگلور نے  10 وکٹ سے جیت  حاصل  کی

پیڈیکلز کی سنچری اور وراٹ کی نصف سنچری کی مدد سے بنگلور نے 10 وکٹ سے جیت حاصل کی

ممبئی ، 22 اپریل (یواین آئی) دیودت پڈیکال کی پہلی سنچری (101 ناٹ آؤٹ) اور کپتان وراٹ کوہلی کی ناٹ آؤٹ 72 رن کی شاندار نصف سنچری سے رائل چیلنجرز بنگلور نے جمعرات کو آئی پی ایل میچ میں راجستھان رائلز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

...مزید دیکھیں
اسپتالوں میں آکسیجن کی شدید کمی، سپلائی رکنے سے صورتحال ہولناک ہو جائے گی: سسودیا

اسپتالوں میں آکسیجن کی شدید کمی، سپلائی رکنے سے صورتحال ہولناک ہو جائے گی: سسودیا

نئی دہلی، 22 اپریل (یو این آئی) دہلی کے ڈپٹی وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ دارالحکومت کے اسپتالوں میں آکسیجن کی بہت زیادہ کمی ہے اور حالات اتنے خراب ہیں کہ کچھ اسپتالوں میں آئندہ دو تین گھنٹے کے لیے ہی آکسیجن دستیاب ہے اور زیادہ تر اسپتالوں میں صرف سات-آٹھ گھنٹے کے لیے آکسیجن باقی ہے۔

...مزید دیکھیں
نک جونس کو  مس کررہی ہیں پرینکا چوپڑا

نک جونس کو مس کررہی ہیں پرینکا چوپڑا

22 Apr 2021 | 3:06 PM

ممبئی ، 22 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا ان دنوں اپنے شوہر اور امریکی پاپ گلوکار نک جونس کو بہت مس کررہی ہیں پرینکا چوپڑا ان دنوں اپنے آنے والے پروجیکٹ کی شوٹنگ کے لئے لندن میں ہیں اور نک جونس سنگنگ ریئلٹی شو ’دی وائس‘ کی میزبانی کے لئے امریکہ گئے ہوئے ہیں  پرینکا اپنے شوہر کو بہت یاد کررہی ہیں۔انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ جس میں انہوں نے اپنے پیار کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ نِک جونس کومس کررہی ہیں۔

image