image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 15:53 Hrs(IST)
International

لویا جرگہ نے طالبان کے400 اہم قیدیوں کی رہائی کو منظوری دے دی

لویا جرگہ نے طالبان کے400 اہم قیدیوں کی رہائی کو منظوری دے  دی

کابل، 09 اگست (یواین آئی) افغانستان میں لویا جرگہ نے طالبان کے تقریبا 400 اہم قیدیوں کو جیل سے رہا کئے جانے کو اتوار کو منظوری دے دی طالبان نے جنگ زدہ ملک میں حکومت سے امن بات چیت شروع کرنے کے لئے یہ مطالبہ کیا تھا۔ طالبان کے مطالبہ کے مطابق حکومت نے ملک کے مختلف جیلوں سے اب تک 4,600 قیدیوں کو رہا کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان قطر کی راجدھانی دوحہ میں فروری میں ہوئے امن معاہدے میں قیدیوں کو رہا کرنے کی شرط بھی شامل تھی۔
قیدیوں کی رہائی اور ملک سے امریکی فوجیوں کی واپسی کے بعد ہی طالبان کی جانب سے افغان حکومت کے ساتھ بات چیت شروع کئے جانے کے امکانات ہیں۔
اس کے بعد افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ وہ باقی بچے 400 قیدیوں کی رہائی کے معاملے میں لویا جرگہ سے رابطہ کریں گے کیونکہ طالبان کے خلاف سنگین معاملہ درج ہے۔
اس کےبعد مسٹر غنی نے راجدھانی میں اتوار کو لویا جرگہ بلائی جہاں تقریبا 3,000 سے زیادہ لیڈروں نے کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا کے بارے میں اپنی فکرمندی کے درمیان حکومت کو مشورہ دیا کہ سبھی 400 قیدیوں کو آزاد کیا جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
بہتر کل کے لیے مضبوط انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری ضروری ہے: مودی

بہتر کل کے لیے مضبوط انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری ضروری ہے: مودی

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بہتر کل کے لیے آج مضبوط انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ای وی ایم-وی وی پیٹ پر طلب کی وضاحت

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ای وی ایم-وی وی پیٹ پر طلب کی وضاحت

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پیٹ) پرچیوں کی گنتی کو 100 فیصد تک بڑھانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے کئی وضاحتیں دینے کے ساتھ ہی یہ بھی بتانے کو کہا کہ کیا مائیکرو کنٹرولر ایک بار پروگرام کرنے کے قابل ہے؟
جسٹس سنجیو کھنہ اور ایس وی این بھٹی کی بنچ نے الیکشن کمیشن سے آج دوپہر دو بجے سے پہلے ای وی ایم-وی وی پی اے ٹی سے متعلق کئی حقائق کو واضح کرنے کو کہا۔

...مزید دیکھیں
مودی نے امیروں کا 16 لاکھ کروڑ کا قرض معاف کر کے غریبوں کا حق  مارا: راہل

مودی نے امیروں کا 16 لاکھ کروڑ کا قرض معاف کر کے غریبوں کا حق مارا: راہل

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر راست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صنعت کاروں کے 16 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے معاف کر کے غریبوں کا حق چھینا ہے۔

...مزید دیکھیں
مذہب کے نام پر انتخابات میں کامیابی کیلئے بی جے پی کی کوشش:وزیراعلی تلنگانہ

مذہب کے نام پر انتخابات میں کامیابی کیلئے بی جے پی کی کوشش:وزیراعلی تلنگانہ

حیدرآباد 24اپریل (یواین آئی)وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے الزام لگایا کہ بی جے پی مذہب کے نام پر انتخابات میں کامیابی کی کوشش کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس کے ٹکٹ پر چار نئے امیدوار پہلی بار لوک سبھا انتخابات میں اپنی قسمت آزمائیں گے

کانگریس کے ٹکٹ پر چار نئے امیدوار پہلی بار لوک سبھا انتخابات میں اپنی قسمت آزمائیں گے

پٹنہ، 24 اپریل (یو این آئی) بہار لوک سبھا انتخابات 2024 میں کانگریس کے ٹکٹ پر پہلی بار چار امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے۔

...مزید دیکھیں
بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں انکائونٹر کے بعد تلاشی آپریشن جاری:پولیس

بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں انکائونٹر کے بعد تلاشی آپریشن جاری:پولیس

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان گولیوں کے ابتدائی تبادلے کے بعد وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
ویشالی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی

ویشالی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی

حاجی پور، 24 اپریل (یو این آئی) بہار میں ویشالی ضلع کے ودو پور تھانہ علاقے میں بدھ کی صبح آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 39ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

23 Apr 2024 | 11:56 PM

چنئی، 23 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں منگل کو کھیلے گئے 39ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل کچھ یوں ہے:-ٹیم……………….…میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز .............8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز.......7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد ......7......5.....2......0.....10......0.914لکھنؤ سپر جائنٹس..........8......5.....3.....0.......10.......0.148چنئی سپر کنگز .............8......4.....4.....0.......8........0.415گجرات ٹائٹنز ................8......4.....4......0......8.......-1.055ممبئی انڈینز..................8......3.....5.....0.......6......-0.227دہلی کیپٹلز ...................8......3.....5......0......6......-0.477پنجاب کنگز ..................8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور........8......1.....7......0......2.......-1.046یواین آئی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image