InternationalPosted at: Mar 13 2018 2:32PM افغانستان: ضلع انار دارپر کنٹرول کیلئے لڑائی جاری ، 30 سے زائد ہلاک
کابل،13مارچ(یو این آئی)افغان سکیورٹی فورسز ضلع اناردارا پر طالبان کا قبضہ ختم کرنے کی لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے اس لڑائی میں کم از آٹھ سکیورٹی اہلکاروں کے مرنے اور 15 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان کے مطابق پچیس طالبان عسکریت پسند بھی ہلاک کر دئیے گئے ہیں۔ ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ اناردارا کی لڑائی میں افغان فوج کو جنگی طیاروں کی مدد بھی حاصل ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پندرہ سکیورٹی اہلکار لاپتہ ہیں۔ اناردارا مغربی افغان صوبے فراہ میں واقع ہے۔ حالیہ عرصے میں یہ صوبہ عسکریت پسندوں کے حملوں کا مرکز بن چکا ہے۔
یو این آئی،اظ 1008