SportsPosted at: Apr 8 2017 8:26PM آفریدی کراچی کنگز میں شامل
afridi لاہور ، 8 اپریل (یو این آئی) پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بحیثیت صدر پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کو جوائن کر لیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ دو ایڈیشنز میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی نے گزشتہ دنوں فرنچائز سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔
شاہد آفریدی نے گزشتہ ایڈیشن میں پشاور زلمی کی قیادت کی تھی اور اس سیزن میں قیادت ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی کو سونپ دی تھی جن کی زیر قیادت زلمی چمپئن بن گئے تھے۔