InternationalPosted at: Mar 26 2023 3:41PM فرانس میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 200 افراد زخمی ہوئے
پیرس، 26 مارچ (یو این آئی) فرانس کے مغربی کمیون کے سینٹ سولین میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 200 افراد زخمی ہو گئے یہ معلومات بی ایف ایم ٹی وی کی رپورٹ میں دی گئی ہے فرانس کی میڈیا رپورٹس کے مطابق، زرعی ضروریات کے لیے ایک بڑے آبی ذخائر کی تعمیر کے خلاف ہفتے کے روز سینٹ سولین میں مظاہرے ہوئے مظاہرین نے مولوٹوف کاک ٹیل کا استعمال کیا اور کم از کم چار پولیس گاڑیوں کو نذرآتش کردیا۔
فرانس کی وزارت داخلہ کے مطابق جھڑپوں میں 35 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
بی ایف ایم ٹی وی نے کہا کہ سینٹ سولین میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران 200 کے قریب افراد زخمی ہوئے۔
یواین آئی۔ م س