OthersPosted at: Jan 18 2018 12:51PM ہندوستان نے کیااگنی-5 کا کامیاب تجربہ
بالاسور، 18 جنوری ( یو این آئی) ہندوستان نے اڑیسہ کے عبدالکلام جزائر سے آج 5000 کلومیٹر تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اگنی -5 کا کامیاب تجربہ کیا۔
دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کے ذرائع کے مطابق جوہری صلاحیت اور سب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اگنی -5 میزائل کا آج صبح نو بج کر 55 منٹ پر عبدالکلام جزائر سے فائرکیا گیا۔ میزائل اپنے پہلے سے مقررہ ہدف کو تباہ کرتے ہوئے خلیج بنگال میں جا کر گرا۔
ڈی آر ڈی او کی طرف سے ملک میں ہی تیار اگنی -5 میزائل کی لمبائی 17 میٹر، چوڑائی دو میٹر اور وزن تقریباً 50 ٹن ہے۔ یہ ایک ٹن تک جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ لمبی دوری تک مار کرنے والے اگنی -5 بیلسٹک میزائل زمین سے زمین تک مار کرنے کے قابل ہے۔اگنی -5 چین کے شمالی علاقوں سمیت یوروپ کے زیادہ تر حصوں تک مار کر سکتا ہے۔
یو این آئی،اظ 1240