image
Friday, Apr 10 2020 | Time 04:31 Hrs(IST)
National

فصلوں کی پیداوار بڑھائیں سائنسدان ، غذا ئی تحفظ بھی یقینی بنائیں : وینکیا

فصلوں کی پیداوار بڑھائیں سائنسدان ، غذا ئی تحفظ بھی  یقینی بنائیں : وینکیا

نئی دہلی، 14 فروری ( یواین آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کو خوراک اور غذائی تحفظ فراہم کرنے کے لئے غذائیت سے بھرپور فصلوں کی پیداوار بڑھانے پر زور دیا ہے۔
مسٹر نائیڈو نے جمعہ کے انڈٰین ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے پوسٹ گریجویٹ اسکول کے جلسۂ تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زراعت کے شعبے میں سائنسدانوں کی جانب سے کی جا رہی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ سنہ 1949-50 کے دوران ملک میں اناج کی پیداوار پانچ کروڑ ٹن سے کچھ ہی زیادہ تھی جو اب بڑھ کر 28 کروڑ ٹن سے زیادہ ہو گئی ہے ۔ گندم کی پیداوار 10 کروڑ ٹن اور دھان کی پیداوار 10 کروڑ 15 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریکارڈ اناج کی پیداوار کے باوجود ملک میں خوراک کی قلت اور قلت تغذیہ کے مسائل در پیش ہیں، جو تشویشناک ہیں ۔ خوراک کے تحفظ کے ساتھ ساتھ غذا ئی تحفظ بڑھانے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اناجوں میں پروٹین اور وٹامن کی مقدار بڑھانی ہوگی۔انہوں نے فصلوں کی کم پیداوار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے سے ملک ویت نام میں ہندوستان سے دھان گیا تھا جس کی پیداوردیکھیں یہاں کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ ہے ۔
یواین آئی ۔ ک ج

خاص خبریں
کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 15000 کروڑ روپے کی   منظوری

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 15000 کروڑ روپے کی منظوری

نئی دہلی، 9 اپریل ( یواین آئی ) ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 5865 اور اس کی وجہ سے 169 افراد کے ہلاک ہونے کے ساتھ ہی مرکزی حکومت نے اس وبا سے نمٹنے کے لئے قومی اور ریاستی سطح پر طبی نظام کو مضبوط بنانے کے مقصد سے 15000 کروڑ روپے کی رقم منظور کی ہے ۔

...مزید دیکھیں
ملک میں کورونا  وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد  5865، 169ہلاکتیں

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5865، 169ہلاکتیں

نئی دہلی، 9 اپریل ( یواین آئی ) ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 5965 ہو گئی ہے اور اس کی وجہ سے ہلاک شدگان کی تعداد 169 تک پہنچ گئی اور اب تک 478 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا ہے ۔

...مزید دیکھیں
مودی نے جمہوریہ کوریاکے صدر مون جائی ان سے بات کی

مودی نے جمہوریہ کوریاکے صدر مون جائی ان سے بات کی

نئی دہلی،9؍اپریل (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج جمہوریہ کوریا کے صدر مون جائی-ان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور کورونا وبا سے پیدا ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
سونیا کی میڈیا کے اشتہارات روکنے   کے مشورہ  کی مخالفت میں اتری صحافیوں  تنظیمیں

سونیا کی میڈیا کے اشتہارات روکنے کے مشورہ کی مخالفت میں اتری صحافیوں تنظیمیں

نئی دہلی / حیدرآباد، 9 اپریل ( یواین آئی ) صحافیوں کی قومی تنظیموں نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کے وزیر اعظم نریندر مودی کو د یے گئے اس مشورہ پر عدم اطمینان ظاہر کیا ہے جس میں انہوں نے كورونا وائرس ’ كووڈ -19‘ سے لڑنے کے لئے مناسب فنڈ بچانے کے واسطے میڈیا کو فراہم کئے جانے والے اشتہارات پر روک لگانے کی درخواست کی تھی ۔

...مزید دیکھیں
دہلی میں کورونا وائرس  سے 669 افرادمتاثر،9افراد ہلاک

دہلی میں کورونا وائرس سے 669 افرادمتاثر،9افراد ہلاک

نئی دہلی،9 اپریل (یواین آئی) دہلی میں كورونا وائرس متاثرین کی تعداد 669 جبکہ نوافراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

...مزید دیکھیں
کووند، مودی اور شاہ  نے  سی آر پی ایف کو ’شوریہ دیوس‘ پر  مبارک باد دیا

کووند، مودی اور شاہ نے سی آر پی ایف کو ’شوریہ دیوس‘ پر مبارک باد دیا

نئی دہلی، 09 اپریل (یواین آئی) صدررام ناتھ کووند،وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امیت شاہ نے ملک کے سب سے بڑے نیم فوجی فورس سینٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف) کو ’شوریہ دیوس‘ پر مبارک باد دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
نشنک نے   نیشنل ٹیسٹنگ   ایجنسی  کو  مکتوب ارسال  کیا

نشنک نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کو مکتوب ارسال کیا

نئی دہلی، 9 اپریل ( یواین آئی ) مرکزی وزیر برائے فارغ انسانی وسائل رمیش پوکھریال نشنک نے لاکھوں طلباء کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی ( این ٹی اے ) کو جے ای ای (مین) 2020 کے امتحان مراکز کو تبدیل کرنے کی تاریخ آگے بڑھانے کے لئے مکتوب ارسال کیا اور ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو طلباء کی رہنمائی کرنے کو کہا ۔

...مزید دیکھیں
کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 15000 کروڑ روپے کی   منظوری

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 15000 کروڑ روپے کی منظوری

09 Apr 2020 | 11:43 PM

نئی دہلی، 9 اپریل ( یواین آئی ) ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 5865 اور اس کی وجہ سے 169 افراد کے ہلاک ہونے کے ساتھ ہی مرکزی حکومت نے اس وبا سے نمٹنے کے لئے قومی اور ریاستی سطح پر طبی نظام کو مضبوط بنانے کے مقصد سے 15000 کروڑ روپے کی رقم منظور کی ہے ۔مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود نے ریاستوں کو ارسال کئے گئے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ كووڈ -19 ایمرجنسی رسپانس اینڈ ہیلتھ سسٹم پری پیئرڈ نس پیکج‘ کا مقصد ملک بھر میں کورونا وائرس کی تشخیص اور علاج و معالجہ کی سہولیا ت کو بڑھانا ہے ۔ اس کے تحت لازمی طبی آلات اور ادویات کی خریداری، لیبارٹری بنانا، نگرانی بڑھانا اور وسیع پیمانے پرطبی نظام کو مضبوط بنانا شامل ہے ۔ وزارتی گروپ نے اعلی سطحی میٹنگ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا اور کورونا کی روک تھام ، انتظامات اور کورونا وائرس کے علاج کے لئے مقرر اسپتالوں کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

کورونا کے سبب بنگلہ دیش-آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز ملتوی

کورونا کے سبب بنگلہ دیش-آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز ملتوی

09 Apr 2020 | 8:11 PM

ڈھاکہ، 09 اپریل (یو این آئی ) دنیا بھر میں پھیلے مہلک کورونا وائرس 'كووڈ 19' کے قہر کی وجہ سے آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈز نے اس سال جون میں ہونے والی دونوں ممالک کی ٹیسٹ سیریز کو باہمی رضامندی کے بعد ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسک کلی گانے کے ریمیک سے خوش  نہیں ہیں رحمان

مسک کلی گانے کے ریمیک سے خوش نہیں ہیں رحمان

09 Apr 2020 | 1:09 PM

ممبئی، 9 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ کے جانے مانے موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان مسک کلی گانے کے ری میک سے خوش نہیں ہیں۔ مسک کلی گانے کو اے آر رحمان نے کمپوز کیا تھا اور موہت چوہان نے اس نغمے کو اپنی آواز دی تھی۔ فلم دلی-6 کے اس گانے کو ابھشیک بچن اور سونم کپور پر فلمایا گیا تھا۔

9اولمپک کوٹہ کے ساتھ ہندوستان کا بہترین کارکردگی

11 Mar 2020 | 7:15 PM

عمان،11مارچ(یواین آئی)عالمی چیمپین شپ میں کانسے کاتمغے جیتنے والے منیش کوشک (63کلوگرام)کے بدھ کو ایشیا/اوسنیا اولمپک کوالیفائر مکے بازی ٹورنامنٹ میں اولمپک کوٹہ لینےکے ساتھ ہی ہندوستان نے اس سال ہونے والے ٹوکیو اولمپک کےلئے نو کوٹہ حاصل کرکے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

image