NationalPosted at: Feb 20 2018 9:30PM زراعت کے وقار کو بحال کیا جا ئے گا : مودی
نئی دہلی،20فروری (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے زراعت کے وقار کی بحالی اور 2022تک کسانوں کی آمدنی دو گنا کرنے کے عہد کا اعادہ کرتے ہوئے آج کہاکہ حکومت سائنس و تکنالوجی کی بدولت اسے ممکن بنانے کی کوشش کررہی ہے۔
مسٹر مودی نے یہاں وزارت زراعت کی طرف سے منعقدہ ’کرشی 2022۔ کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنا‘ قومی سیمنار کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت زراعتی لاگت کو کم کرنے اور زراعتی پیداوار کی مناسب قیمت دلانے ، فصلوں کے تیار ہونے کے بعد بربادی روکنے اور کسانوں کو اضافی آمدنی دلانے پر اپنی توجہ مرکوز کررہی ہے۔
انہوں نے ملک میں مٹی کی جانچ کے لئے چلائی جارہی مہم کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ 19 ریاستوں میں کئے گئے مطالعہ میں یہ ثابت ہوا ہے کہ مٹی کی جانچ کرانے کی وجہ سے کیمیائی کھاد کے استعمال میں آٹھ سے دس فیصد کی کمی آئی ہے اور فصلوں کی پیداوار پانچ سے چھ فیصد بڑھی ہے ۔اسی طرح سے برسوں سے زیرالتوا 99آبپاشی پروجیکٹوں کو پورا کرنے کے لئے 80ہزار کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے اور ان میں سے پچاس پروجیکٹ اس برس مکمل ہوجائیں گے جس سے کھیتی کے خرچ میں کمی آئے گی۔
یو این آئی ۔ م ع۔ 1925