image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 15:48 Hrs(IST)
Regional

ٹڈی دَل کی اترپردیش میں دستک

جھانسی:26مئی(یواین آئی)کھیتوں میں لہلہاتی فصلوں و سبزیوں دیکھتے ہی دیکھتے تباہ کردینے والی ٹڈی دل کا جھنڈ نے اترپردیش میں دستک دے دی ہے اورراجستھان و مدھیہ پردیش کے سرحدی علاقوں میں سبزیوں وسویا کی کھیتوں کو نقصان پہنچانا شروع کردیا ہے۔
منگل کو ٹڈی دل کا جھنڈمدھیہ پردیش اور راجستھان کی سرحد سے متصل اترپردیش کے جھانسی میں دیکھا گیا۔جھانسی کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آندرا وامسی نے تصدیق کی کہ ضلع میں یہ راجستھان سے آئی ہیں۔یہ محسوس کیا گیا ہے کہ ان کا حرکت ندیوں کے کنارے کھیتوں کی جانب زیادہ ہے اور وہ سبزی و سویا کی کھیتی کو زیادہ نقصان پہنچا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ٹڈی دل کا جھنڈ جھانسی کے بنگرا مگارپور میں ہے۔
ضلع انتظامیہ نے محکمہ دمکل کو ہدایت دی ہے کہ جھنڈ کے اچانک حرکت کرنے کے پیش نظر کیمکل کے ساتھ اپنی گاڑیاں تیار رکھے۔ٹڈی ایک کیڑا ہے جو جسامت میں چھوٹا ہوتا ہے جو کہ فصلوں اور سبزیوں کو کافی نقصان پہنچاتاہے۔مسٹر وامسی نے بتایا کہ دیہی باشندوں کے ساتھ عوام الناس کو اس بات کی ہدایت دی گئی ہے وہ ٹڈیوں کے کوچ کرنے کے بارے میں کنٹرول روم کو آگاہ کریں۔ٹڈیوں کو جھنڈ شادابی کی جانب جاتا ہے۔لہذا ایسے مقامات پر ان کی آمد کے بارے میں معلومات ضرور شیئر کی جائیں۔
زراعت کے ڈپٹی ڈائرٹرک کمال کٹیار نے کہا کہ ٹڈیاں جسامت میں چھوٹی ہوتی ہے۔ہمیں ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ تقریبا 2.5 تا 3کلو میٹر لمبا ان کا جھنڈ ریاست میں داخل ہوا ہے۔ان کے مسئلے سے نبردآزما ہونے کے لئے راجستھان سے ماہرین کی ایک ٹیم آئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جرائم کش ادویہ کا چھڑکاؤ رات میں کیا جائے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان سے آیا ٹڈیوں کے جھنڈ نے پہلے راجستھان،مدھیہ پردیش میں کھیتوں کو تباہ کیا اور اب اترپردیش کے ضلع جھانسی میں دستک دے دی ہے۔
گذشتہ ہفتے راجستھان میں ان کے جھنڈ کی آمد کے ساتھ ہی اترپردیش حکومت نے 17اضلاع بشمول آگرہ، علی گڑھی، متھرا، بلند شہر، ہاتھرس، ایٹہ، فیروزآباد، مین پوری، اٹاوہ، فرخ آباد، اوریا، جالون،کانپور،جھانسی،مہوبہ،ہمیر پور، اور للت پور شامل ہیں۔یوپی اتنظامیہ نے کیمکل اسپرے کےلئے 204ٹرکٹروں کو تعیانت کیا ہے۔
ہوا کے رخ میں تبدیلی کی وجہ سے ٹڈیوں کا جھنڈ راجستھان سے مدھیہ پردیش کے ضلع سیوہر کے بدھنی پہنچا ۔ریاستی محکمہ زراعت نے اسے 27 سالوں میں سب سے بڑا حملہ قراردیا ہے۔بدھنی سے داخلے کے بعد وہ مالوا نرمار پہنچیں اور اب اترپردیش کے ضلع جھانسی میں دستک دے دی ہے۔
یواین آئی۔ولی

خاص خبریں
عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

ناندیڑ، 20 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ انڈیا گروپ اپنے بدعنوان لوگوں کو بچانے کے لیے متحد ہوا ہے لیکن عوام نے انہیں انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

کولار، 20 اپریل (یو این آئی) جنتا دل (سیکولر) کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے جے ڈی (ایس) کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بی ٹیم قرار دینے کے بیان پر اپنا واضح ردعمل ظاہر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

بھوپال، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
پنجاب میں کانگریس کو جھٹکا،تیجندر سنگھ بٹو، کرم جیت کور بی جے پی میں شامل

پنجاب میں کانگریس کو جھٹکا،تیجندر سنگھ بٹو، کرم جیت کور بی جے پی میں شامل

جالندھر، 20 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات سے عین قبل پنجاب میں کانگریس کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر، پارٹی کے قومی سکریٹری اور ہماچل پردیش کانگریس کے شریک انچارج تیجندر سنگھ بٹو نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27  فیصد ووٹنگ ریکارڈ

لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

سری نگر، 20 اپریل (یو این آئی) لوک سببھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں جموں وکشمیر کی اودھم پور لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کو ہونے والی پولنگ پُر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی اور پانچ اضلاع پر محیط اس سیٹ پر مجموعی طور پر68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ

عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ

بغداد، 20 اپریل (یو این آئی) بغداد کے جنوب میں عراقی صوبے بابل میں واقع کالسو فوجی اڈے پر دھماکہ ہوا۔

...مزید دیکھیں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

20 Apr 2024 | 1:11 PM

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری

20 Apr 2024 | 11:41 AM

ممبئی، 20 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی آنے والی فلم سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image