image
Monday, Sep 16 2024 | Time 01:16 Hrs(IST)
National

وقف ترمیماتی بل: ایک ضلع کلکٹر فیصلہ کرے گا کہ کوئی جائداد وقف ہے یا نہیں:ڈاکٹر ظفرالاسلام خان

وقف ترمیماتی بل:  ایک ضلع  کلکٹر فیصلہ کرے گا کہ کوئی  جائداد وقف ہے یا نہیں:ڈاکٹر ظفرالاسلام خان

نئی دہلی، 7 اگست (یو این آئی) صدر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت (رجسٹرد)ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے دعوی کیا ہے کہ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ مودی حکومت جلد ہی پارلیمنٹ میں وقف سے متعلق دو بل پیش کرنے والی ہے  ایک کے ذریعے وقف ایکٹ ۱۹۲۳ کو کینسل کیا جائے گا اور دوسرے کے ذریعے وقف ایکٹ ۱۹۹۵ میں دور رس تبدیلیاں لائی جائیں گی  یہ تبدیلیاں اتنی خطرناک ہیں کہ اب ایک ضلع کلکٹر فیصلہ کرے گا کہ کوئی جائداد وقف ہے یا نہیں اور اس کا فیصلہ آخری ہوگا۔ یہ جاری ایک بیان میں کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے بل لانے میں حکومت وہی روش اپنا رہی ہے جو وہ پہلے سے کرتی آئی ہے، یعنی اصحاب معاملہ )مسلم سماج ) سے کوئی مشورہ کئے بغیر یہ نیا قانون پاس کیا جا رہا ہے۔ دوسرے لفظوں میں ایک بنیادی اور اہم مسئلے پر متعلقہ سماج سے بات کرنے کی حکومت نے ضرورت نہیں سمجھی۔
اس بل کے ذریعے حکومت ”وقف “ کی نئی تعریف کرنا چاہتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ کوئی شخص جو پچھلے پانچ سال سے اسلام پر پابند رہا ہو وہی اپنی جائداد کو وقف کر سکتا ہے۔ ترمیمات میں حکومت یہ بھی طے کر رہی ہے کہ وقف کی جائداد میں ہونے والی آمدنی کہاں خرچ ہوگی۔ یہ دونوں باتیں اسلامی قانون کے خلاف ہیں کیونکہ اسلامی قانون کے تحت کوئی بھی، یہانتک کہ غیر مسلم بھی، اپنی جائداد وقف کر سکتا ہے اور وقف کی آمدنی صرف اسی مد میں صرف کی جا سکتی ہے جسے وقف کرنے والے (واقف) نے طے کیا ہو۔
انہوں نے کہا کہ نئی ترمیمات نے یہ راستہ بھی کھول دیا ہے کہ وقف کاؤنسل اور ریاستی وقف بورڈوں کے ممبران غیر مسلم ہوں۔ اس کا مطلب ہے کہ وقف جائدادوں کو اب غیر مسلم ایڈمنسٹریٹر چلائیں گے۔ مجموعی طور پر نئی ترمیمات کی منظوری ہونے پر ایک کلکٹر راج وجود میں آئے گا جو فیصلہ کرے گا کہ کون جائداد وقف ہے اور کون نہیں ہے۔ وقف ٹرائیبونل کے فیصلے بھی آخری نہیں ہوں گے جبکہ ملکیت کے سلسلے میں کلکٹر کا فیصلہ آخری ہوگا۔
سابق صدر دہلی اقلیتی کمیشن نے کہا کہ نئی ترمیمات سے یہ نئی ریت بھی پکی ہو رہی ہے کہ حکومت اہم اسلامی معاملات میں مسلم سماج سے مشورہ نہیں کرے گی۔ یہ ریت طلاق ثلاثہ کے سلسلے میں ۲۰۱۹ کے بل سے شروع ہوئی تھی جب ایک وزیر نے پارلیمنٹ میں فخریہ اعلان کیا تھاکہ اس سلسلے میں مسلم سماج سے بات نہیں کی گئی ہے۔ یونیفارم سول کوڈ کے سلسلے میں بھی یہی ہو رہا ہے اور جلد ہی وہ مرحلہ آئے گا جب مرکزی پارلیمنٹ میں بھی مسلم سماج سے مشورہ کئے بغیر ایک بل لاکر مرکزی یونیفارم سول کوڈ نافذ کر دیا جائے گا۔
نئی ترمیمات نے ریاستی حکومتوں کو بھی یہ اختیار دیا ہے کہ وہ جسے چاہے وقف بورڈ کا ممبر بنائیں اور یہ ضروری نہیں ہے کہ وہ ممبر مسلمان بھی ہوں۔ اسی طرح موجودہ ترمیمات کے ذریعے متولی کی واقف کے ذریعے زبانی تعیین کو تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ بھی ہوگا کہ زبانی طور سے کوئی جائداد وقف نہیں کی جاسکے گی۔
انہوں نے دعوی کیاکہ ان ساری تفصیلات کا خلاصہ یہ ہے کہ اس بل کے ذریعے مسلم علماء کا یہ حق چھین لیا گیا ہے کہ وہ وقف کے بارے میں اسلامی قانون کی تعیین و تشریح کریں۔ اسی کے ساتھ وقف چلانے کی ذمہ داری بھی غیر مسلمین کے ہاتھوں میں دی جا رہی ہے جو کہ مذہبی سماجوں کے اس حق کی پا مالی کرتا ہے کہ وہ اپنے اوقاف کو اپنے مذہبی قانون کے مطابق چلائیں۔ حکومت کو اس خطرناک راستے پر چلنے سے گریز کرنا چاہئے اور اس اہم مسئلے پر مسلم علماء اور بالخصوص مسلم پرسنل لا بورڈ کے ذمے داروں سے بات کر کے آگے بڑھنا چاہئے۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
وزیر اعظم  نریندرمودی نے جھارکھنڈ سے ملک کو چھ وندے بھارت ٹرینوں کا تحفہ دیا

وزیر اعظم نریندرمودی نے جھارکھنڈ سے ملک کو چھ وندے بھارت ٹرینوں کا تحفہ دیا

رانچی، 15 ستمبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی سے ملک کو چھ وندے بھارت ٹرینوں کا تحفہ دیا جس میں ٹاٹا نگر-پٹنہ بھی شامل ہے وزیر اعظم نے ان چھ بندے بھارت ٹرینوں کو رانچی سے آن لائن ہری جھنڈی دکھا کر شروع کیا وزیراعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جھارکھنڈ کے ٹاٹا نگر میں 660 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ریلوے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔

...مزید دیکھیں
میرٹھ میں تین منزلہ عمارت منہدم ہونے سے 10 افراد کی موت

میرٹھ میں تین منزلہ عمارت منہدم ہونے سے 10 افراد کی موت

میرٹھ:15ستمبر(یواین آئی)اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں لگاتار کئی دنوں سے ہورہی بارش سے پچاس سال پرانی تین منزلہ عمارت اچانک منہدم ہوگئی جس میں ایک ہی کنبے کے تین بچوں سمیت دس افراد کی ملبے کے نیچے دبنے سے موت ہوگئی اتوار کی علی الصبح تک چلی راحت رسانی مہم کے بعد 9لاشوں کو ملبے سے نکالا جاسکا۔

...مزید دیکھیں
دو دن بعد وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دوں گا: کیجریوال

دو دن بعد وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دوں گا: کیجریوال

نئی دہلی، 15 ستمبر (یواین آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ وہ دو دنوں بعد وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے مسٹر کیجریوال نے آج یہاں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا انہوں نے کہا، آج میں آپ کے درمیان آیا ہوں، عوام کی عدالت میں آیا ہوں  آپ سے یہ پوچھنے آیا ہوں کہ آپ کیجریوال کو ایماندار سمجھتے ہیں گنہگار؟ میں دہلی اور ملک کے لوگوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیجریوال ایماندار ہیں یا گنہگار؟ میں دو دن بعد وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے جا رہا ہوں۔

...مزید دیکھیں
ہائی الرٹ کے بیچ پونچھ اور کٹھوعہ میں دو مقامات پر انکاونٹر جاری

ہائی الرٹ کے بیچ پونچھ اور کٹھوعہ میں دو مقامات پر انکاونٹر جاری

جموں15 ستمبر(یو این آئی)جموں وکشمیر کے پونچھ اور کٹھوعہ میں اتوار کو سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض جنگلاتی علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں ذرائع کے مطابق جنگلی علاقے میں پھنسے ہوئے ملی ٹینٹوں کو مار گرانے کی خاطر اضافی دستوں کو روانہ کیا گیا ہے اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح پونچھ کے گرسی ٹاپ پر سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین دوبدو گولیوں کا تبادلہ ہوا۔

...مزید دیکھیں
راہل نے مہیلا کانگریس کو یوم تاسیس پر مبارکباد دی

راہل نے مہیلا کانگریس کو یوم تاسیس پر مبارکباد دی

نئی دہلی، 15 ستمبر (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے مہیلا کانگریس کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ان کے یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم کی جدوجہد ملک میں خواتین کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگی مسٹر گاندھی نے مہیلا کانگریس کے عہدیداروں سے جدوجہد جاری رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ ان کی محنت سے خواتین کو احترام اورسماج میں برابری ملے گی۔

...مزید دیکھیں
ہمیں پورے ہندو سماج کو منظم کرنا ہوگا: بھاگوت

ہمیں پورے ہندو سماج کو منظم کرنا ہوگا: بھاگوت

الور، 15 ستمبر (یو این آئی) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سر سنگھ چالک موہن بھاگوت نے رضاکاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں پورے ہندو سماج کو منظم کرنا ہوگا مسٹر بھاگوت اتوار کو راجستھان کے الور میں اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں منعقدہ اجتماعی تقریب میں رضاکاروں سے خطاب کر رہے تھے۔

...مزید دیکھیں
ہر شخص کے مسئلے کا حل حکومت کی اولین ترجیح:یوگی

ہر شخص کے مسئلے کا حل حکومت کی اولین ترجیح:یوگی

گورکھپور:15ستمبر(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور قیام کے دوران اتوار کی صبح گورکھناتھ مندر میں منعقد جنتا درشن میں تقریبا 300افراد سے ملاقات کر ان کے مسائل کو سنا اور فریادیوں کو تیقن دیا کہ ہر شخص کے مسئلے کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے یوگی اتوار کو گورکھناتھ مندر احاطے کے مہنت دگوجئے اسمرتی بھون کے سامنے منعقد جنتا درشن میں لوگوں تک خود پہنچے۔

...مزید دیکھیں

سائی شکتی اور مدھیہ پردیش خواتین ہاکی اکیڈمی نے اپنے میچ جیت لیے

15 Sep 2024 | 11:41 PM

گوالیار، 15 ستمبر (یو این آئی) کھیلو انڈیا جونیئر ویمنز ہاکی لیگ 2024-2025 کے دوسرے دن اتوار کو سائی شکتی، پریتم سیواچ ہاکی اکیڈمی سونی پت، سینٹر آف ایکسی لینس جھارکھنڈ اور مدھیہ پردیش ویمنس ہاکی اکیڈمی نے اپنے اپنے میچ جیت لیے۔

کیجریوال کا استعفیٰ، ان کی ایمانداری کا ثبوت: کٹاروچک

15 Sep 2024 | 10:14 PM

چنڈی گڑھ، 15 ستمبر (یو این آئی) پنجاب کے خوراک، شہری سپلائی، صارفین کے امور اور جنگلی حیات کے تحفظ کے وزیر لال چند کٹارچک نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے استعفیٰ سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ایک ایماندار شخص ہیں اور زندگی میں اچھے ارادے رکھتے ہیں۔

image