NationalPosted at: Mar 20 2018 7:40PM اوڈیشہ میں فضائیہ کا ٹرینرطیارہ حادثہ کا شکار
نئی دہلی، 20 مارچ (یواین آئی) فضائیہ کا ایک ٹرینرہاک طیارہ آج اوڈیشہ کے میور بھنج علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوگیا لیکن خوش قسمتی سے زیر تربیت پائلٹ وقت کے اندر ہی طیارہ سے بحفاظت بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔
فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ٹرینر طیارہ نے آج کلائی کنڈا فضائیہ اسٹیشن سے معمول کے مطابق اڑان بھری تھی۔ طیارہ میں خرابی کا اندازہ ہونے کے بعد وقت کے اندر ہی ٹرینی پائلٹ طیارہ سے محفوظ کودنے میں کامیاب رہا۔
حادثہ کے اسباب کا پتہ لگانے کے لئے کورٹ آف انکوائری کو حکم جاری کردیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ عاصم