image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 16:59 Hrs(IST)
Entertainment » Fashion Style

ایشوریا نے میگزین کے لئے کرایا فوٹو شوٹ

ایشوریا نے  میگزین کے لئے   کرایا فوٹو شوٹ

نئی دہلی 10 نومبر (یو این آئی) بالی وڈ کی جانی مانی اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے ایک میگزین کے لئے ہاٹ فوٹو شوٹ کرایا ہے۔
عمر میں اضافے کے ساتھ ساتھ ایشوریہ رائے بچن کی خوبصورتی میں بھی نکھار آتا جا رہا ہے۔
حال ہی میں ریلیز فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں وہ بے حد گلیمرس لک میں نظر آئی ہیں۔
انہوں نے اب ایک میگزین کے لئے بھی فوٹوشوٹ کرایا ہے جس میں وہ انتہائی ہاٹ لگ رہی ہیں ۔
کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں ان کے بولڈ اور گلیمرس لک کو دیکھ کر ناظرین حیرت زدہ رہ گئے تھے ۔
لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے والا کچھ ایسا ہی لک ان کے حالیہ فوٹو شوٹ میں نظر آرہا ہے۔
کم بیک فلم’’جذبہ اور سربجیت ‘‘ میں ایشوریہ کا ڈی گلیم لک دیکھ کر لگتا تھا کہ وہ اب ایسے ہی کرداروں میں نظر آئیں گی لیکن ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں انہیں رنبیر کپور کے ساتھ رومانس کرتا دیکھ کر سب لوگ حیران رہ گئے۔
انہوں نے ایک میگزین کے لئے فوٹوشوٹ کرایا ہے جس میں وہ انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں۔
میگزین کے کور پر ان کی جو تصویر لگی ہے اس میں وہ آف وائٹ کلر کی ڈریس پہن کر بیٹھی ہیں۔
یو این آئی۔
شا پ۔
1247

image