InternationalPosted at: Feb 24 2024 11:04AM کیلیفورنیا کی ماڈیرا کاؤنٹی میں گاڑیوں کے تصادم میں 8 افراد ہلاک
سان فرانسسکو، 24 فروری (یو این آئی) کیلیفورنیا کی ماڈیرا کاؤنٹی میں گاڑیوں کے درمیان زبردست ٹکرمیں آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔ یہ معلومات سی بی ایس نیوز نے دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، مدیرا کاؤنٹی کے دیہی علاقے میں جمعہ کی صبح شیورلیٹ پک اپ اور جی ایم سی وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں وین میں سوار سات مسافر اور شیورلے کا واحد مسافر اور ڈرائیور ہلاک ہو گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جی ایم سی وین میں سوار ایک شخص کو اس کی حالت کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور جائے وقوعہ کی سڑکیں مزید تفتیش کے لیے بند کر دی گئی تھیں۔
یواین آئی۔ م س