image
Friday, Apr 19 2024 | Time 08:18 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

باکس آفس پر بھی عامر نے دنگل جیتا،270کروڑ روپے کی آمدنی

باکس آفس پر بھی عامر نے دنگل جیتا،270کروڑ روپے کی آمدنی

ممبئی، 2جنوری (یو این آئی) معروف اداکار عامر خان کی فلم دنگل نے دس دنوں کے اندر 270کروڑ روپے سے زائد کی آمدنی کی ہے۔
نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی عامر خان کی مشہور فلم دنگل کرسمس کے موقع پر 23دسمبر کو ریلیز ہوئی۔
یہ فلم ہریانہ کے سابق پہلوان مہاویر سنگھ فوگٹ کی حیات پر مبنی ہے۔
اس فلم میں عامر خان نے مہاویر سنگھ فوگٹ کا کردار ادا کیا ہے جو تمام بندشوں اور رکاوٹوں کوپار کرتے ہوئے اور سماجی برائیوں سے لڑتے ہوئے ناسازگارحالات میں بھی اپنی دو بچیوں گیتا فوگٹ اورببیتا کماری کو کشتی کا گر سکھایا۔
جاری۔
یو این آئی۔
ایف اے۔
م الف۔

image