image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 16:14 Hrs(IST)
Entertainment » Film Review

آگ کے تئیں لوگوں کو بیدار کریں گے امیتابھ

آگ کے تئیں لوگوں کو  بیدار کریں گے امیتابھ

آگ کے تئیں لوگوں کو  بیدار کریں گے امیتابھ

ممبئی، 5 مار چ (یو این آئی) بالی ووڈ کے عظیم اداکار امیتابھ بچن آگ کے تئیں لوگوں کو بیدار کرنے جارہے ہیں۔
امیتابھ نے آگ کے خطرے کے تئیں بیداری پھیلانے کے لئے مہاراشٹر فائر بریگیڈ کے ساتھ ہاتھ ملایاہے۔
امیتابھ نے مہم کی تیاری کرتے ہوئے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

امیتابھ نے فوٹو کے نیچے لکھا ہے کہ آگ کے تئیں بیداری پھیلانے کے لئے مہاراشٹر فائر سروسیز کے لئے کام کررہا ہوں۔
گائیڈ لائن کو ماننا بہت اہم ہے۔

واضح رہے کہ امیتابھ اس سے قبل پہلے تپ دق، ہیپاٹائٹس سی اور پولیو کے خلاف بیداری مہمات کے لئے بھی کام کرچکے ہیں۔

یو این آئی۔
ایم جے

image