image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 07:50 Hrs(IST)
Entertainment » Celebrity Brithday

بطور ولن اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کی بدولت شہرت کی بلندیوں پر پہنچے امریش پوری

بطور  ولن  اپنی فنکارانہ  صلاحیتوں کی بدولت شہرت کی بلندیوں پر پہنچے امریش پوری

12 جنوری برسی کےموقع پر
ممبئی، 11 جنوری (یو این آئی) بالی وڈ میں فلمی ولن کے کردار کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے امریش پوری نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز 1971 میں فلم ’ ریشما اور شیرا‘ سے کیا تھا ۔
وہ آرٹ فلموں کے مشہوراداکار اوم پوری کے بھائی تھے۔
بحیثیت ویلن فلم انڈسٹری میں انہوں نے جومقام حاصل کیا‘ وہ ان کی بہترین اداکاری اور سخت محنت کا نتیجہ تھا۔

اسٹیج سے اپنی اداکاری کا سفر شروع کرنے والے امریش پوری نے اپنی ایسی امیج بنائی کہ فلم میں ان کی موجودگی ناظرین کو سنیماہال تک کھینچ لے جاتی تھی۔
بلندآواز‘ پرکشش شخصیت اور مکالموں کی بہترین انداز میں ادائیگی ‘چہرے کی سختی اور آنکھوں کے خوف کے سبب وہ ایک عرصہ تک بالی ووڈ میں بطور کھلنائک بے تاج بادشاہ بنے رہے۔

’’مُگیمبو خوش ہوا’’………….یہ الفاظ آج بھی لوگوں کے ذہن میں گونج رہے ہیں۔
فلم انڈسٹری میں امریش پوری نے مگمیبو کے مشکل ترین کردار کو جس خوبی سے نبھایا ‘وہ ان کی بہترین اداکاری‘بلند قامت‘بھاری بھرکم شخصیت کی دین تھا۔
ان کے اندر فن کارانہ صلاحیتیں کوٹ کوٹ کربھری ہوئی تھیں۔
جو رول بھی انہیں ملا‘اپنی لاجواب اور بہترین اداکاری کے ذریعہ انہوں نے اسے امر بنادیا۔

امریش پوری نے اپنے کیرئیرکا آغاز اسٹیج سے کیا۔
کئی برسوں تک وہ اس سے جڑے رہے۔
اس کے بعد انہیں فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا۔
آہستہ آہستہ انہوں نے اپنی فن کارانہ صلاحیتوں سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
ابتدا میں مختصرسا رول اداکرنے والے اس شخص کے بارے میں کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ وہ ایک دن شہرت کی بلندیوں کو چھولے گا اور ایک منجھے ہوئے اداکار کی شکل میں اپنی شناخت کرائے گا۔

جاری۔
یو این آئی۔
شا پ۔
0905

image