image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 10:57 Hrs(IST)
Entertainment » Celebrity Brithday

امریش پوری نے منفی کردار کو منفرد انداز میں پیش کیا

امریش پوری نے منفی کردار کو منفرد انداز میں پیش کیا

22جون کو یوم پیدائش کے موقع پر
ممبئی، 22 جون (یو این آئی) بالی ووڈ میں امریشی پوری کوایک ایسے اداکار کے طورپر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی دمدار آوازاور زبردست اداکاری کی بدولت منفی کردار کو ایک نئی شکل دی۔

تھیئٹر سے فلموں کے پردہ تک پہنچے امریش پوری نے اپنے کیریر میں 400سے زائد فلموں میں اداکاری کی۔
آج کے دور میں نئے اداکار کسی ایکٹنگ انسٹی ٹیوٹ سے تربیت لیکر اداکاری کیریر کی شروعات کرتے ہیں جبکہ مریش پوری خود ایک چلتے پھرتے ایکٹنگ انسٹی ٹیوٹ تھے۔

پنجاب کے نوشیراں گاوں میں 22جون 1932کو پیداہوئے امریش پوری نے اپنے کیریر کی شروعات وزارت محنت میں ملازمت سے کی اور اس کے ساتھ ہی ستیہ دیو دوبے کے ناٹکوں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
بعد میں وہ پرتھوی راج کپور کے ’پرتھوی تھیئٹر‘ میں بطور اداکار اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہوئے۔

50کی دہائی میں امریش پوری ہماچل پردیش کے شملہ سے بی اے پاس کرنے کے بعد ممبئی آگئے۔
اس وقت ان کے بڑے بھائی مدن پوری ہندی فلم میں بطور ویلن اپنی پہچان بنا چکے تھے۔
1954میں اپنے پہلے فلمی اسکرین ٹیسٹ میں امریش پوری کامیاب نہیں ہوئے۔
امریش پوری نے اپنی چالیس برس کی عمر میں اپنی فلمی کیریر کی شروعات کی تھی۔
1971میں بطور ویلن انہوں نے فلم ریشما اور شیرا سے اپنے کیریر کی شروعات کی لیکن اس فلم سے وہ ناظرین میں اپنی پہچان نہیں بنا سکے۔
اس زمانے کے مشہور بینر ’بامبے ٹاکیز‘ میں قدم رکھنے کے بعد انہیں بڑے بڑے بینر کی فلمیں ملنی شروع ہوگئیں۔
انہوں نے منفی کردار کو ہی اپنے کیریر کی بنیاد بنایا۔
ان فلموں میں نشانت، منتھن، بھومیکا، کلیگ اور منڈی جیسی سپر ہٹ فلمیں بھی شامل ہیں۔

جاری یو این آئی۔
م ع۔
1145

image