image
Saturday, Feb 8 2025 | Time 08:09 Hrs(IST)
Others

گجرات سے شروع ہونے والا امول دودھ فیڈریشن برگد کا درخت بن کر پوری دنیا میں پھیل گیا ہے :مودی

گجرات سے شروع ہونے  والا امول دودھ فیڈریشن برگد کا درخت بن کر پوری دنیا میں پھیل گیا ہے :مودی

احمدآباد، 22 فروری (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کوآپریٹیو دودھ ماکیٹنگ فیڈریشن کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ایک عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے آج کہا کہ گجرات کے دیہاتوں نے 50 سال پہلے جو پودا لگایا تھا وہ آج برگد کا ایک بڑا درخت بن چکا ہے اور آج برگد کے اس بڑے درخت کی شاخیں ملک و بیرون ملک پھیل چکی ہیں۔ نہوں نے فیڈریشن کی گولڈن جوبلی پر عوام کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ گجرات کی دودھ کمیٹیوں سے وابستہ ہر شخص، ہر مرد اور ہر عورت کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ہمارا ایک اور پارٹنر ہے، جو ڈیری سیکٹر میں سب سے بڑا اسٹیک ہولڈر ہے، وہ اسے بھی سلام پیش کرتے ہیں۔ یہ اسٹیک ہولڈرز ساجھیدار ہیں – وزیراعظم نے کہا کہ آج اس سفر کو کامیاب بنانے میں مویشیوں کے تعاون کا بھی وہ احترام کرتے ہیں۔ کیونکہ ان کے بغیر ڈیری سیکٹر کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔
مسٹر نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کے بعد ملک میں بہت سے برانڈز بنائے گئے لیکن امول جیسا کوئی نہیں۔ آج امول ہندوستان کے مویشی پالنے والوں کی طاقت کی علامت بن گیا ہے۔ امول کا مطلب ہے یقین ، امول کا مطلب ہے ترقی، امول کا مطلب ہے عوامی اشتراک اور امول کا مطلب کسانوں کو بااختیار بنانا ہے۔ امول کا مطلب ہے وقت کے ساتھ جدیدیت کا انضمام، امول کا مطلب ہے خود کفیل ہندوستان کے لیے تحریک، امول کا مطلب ہے بڑے خواب، بڑے عزم اور یہاں تک کہ بڑی کامیابیاں۔ آج امول کی مصنوعات دنیا کے 50 سے زیادہ ممالک کو برآمد کی جاتی ہیں۔ 18 ہزار سے زیادہ دودھ کوآپریٹیو گروپس، 36 لاکھ کسانوں کا نیٹ ورک، روزانہ ساڑھے تین کروڑ لیٹر سے زیادہ دودھ کا ذخیرہ مویشی کسانوں کو روزانہ 200 کروڑ روپے سے زیادہ کی آن لائن ادائیگی کرتا ہے جو آسان کام نہیں ہے۔ چھوٹے جانوروں کے کسانوں کی یہ تنظیم آج جس بڑے پیمانے پر کام کر رہی ہے وہ تنظیم کی طاقت اور کوآپریٹیو کی طاقت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ امول اس بات کی بھی ایک مثال ہے کہ مستقبل کی سوچ کے ساتھ کئے گئے فیصلے بعض اوقات آنے والی نسلوں کی تقدیر کس طرح بدل سکتے ہیں۔ آج کے امول کی بنیاد سردار ولبھ بھائی پٹیل کی رہنمائی میں کھیڑا دودھ یونین کے طور پر رکھی گئی تھی۔ وقت کے ساتھ گجرات میں ڈیری کوآپریٹیو زیادہ وسیع ہو گیا اور پھر گجرات دودھ مارکیٹنگ فیڈریشن کا قیام عمل میں آیا۔ آج بھی یہ حکومت اور کوآپریٹیو کے درمیان ہم آہنگی کا ایک بہترین نمونہ ہے۔ انہی کوششوں کی بدولت آج ہم دنیا میں دودھ پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہیں۔ ہندوستان کے ڈیری سیکٹر سے 8 کروڑ لوگ براہ راست وابستہ ہیں۔ اگر میں پچھلے 10 برسوں کی بات کروں تو ہندوستان میں دودھ کی پیداوار میں تقریباً 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ فی کس دودھ کی دستیابی میں بھی پچھلے 10 برسوں میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دنیا میں ڈیری کا شعبہ صرف 2 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہا ہے جب کہ ہندوستان میں ڈیری کا شعبہ 6 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہا ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان کے ڈیری سیکٹر کی ایک سب سے بڑی خصوصیت ہے، جس پر زیادہ بحث نہیں کی جاتی ہے۔ آج اس تاریخی موقع پر وہ اس موضوع پر تفصیل سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ 10 لاکھ کروڑ روپے کے کاروبار کے ساتھ ہندوستان میں ڈیری سیکٹر کا اہم ڈرائیور ملک کی خواتین کی طاقت ہے۔ یہ ہماری مائیں ، ہماری بہنیں اور ہماری بیٹیاں ہیں۔ اگر آج ملک میں دھان، گیہوں اور گنا کو بھی شامل کر لیا جائے تو ان فصلوں کا کاروبار 10 لاکھ کروڑ روپے نہیں ہے۔ جبکہ 10 لاکھ کروڑ روپے کے کاروبار والے ڈیری سیکٹر میں 70 فیصد کام ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں کرتی ہیں۔ ہندوستان کے ڈیری سیکٹر کی اصل ریڑھ کی ہڈی، یہ خواتین کی طاقت ہے۔ امول آج جس عروج پر ہے وہ صرف خواتین کی طاقت کی وجہ سے ہے۔ آج جب ہندوستان خواتین کی قیادت میں ترقی کے منتر کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، ہندوستان کے ڈیری سیکٹر کی یہ کامیابی اس کے لیے ایک عظیم ترغیب ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ہندوستان کی ترقی کے لیے ہندوستان کی ہر عورت کی معاشی طاقت کو بڑھانا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ اس لیے آج ہماری حکومت بھی خواتین کی معاشی طاقت بڑھانے کے لیے ہمہ جہت کام کر رہی ہے۔ حکومت نے مدرا یوجنا کے تحت جو 30 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم فراہم کی ہے ان میں سے تقریباً 70 فیصد استفادہ کنندگان بہنیں اور بیٹیاں ہیں۔ حکومت کی کوششوں سے پچھلے 10 برسوں میں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس سے وابستہ خواتین کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ پچھلے 10 برسوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) حکومت نے انہیں 6 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی مالی امداد دی ہے۔ حکومت نے پی ایم آواس یوجنا کے تحت ملک میں جو 4 کروڑ سے زیادہ مکانات دیئے ہیں، ان میں سے زیادہ تر گھر خواتین کے نام پر ہیں۔ ایسی بہت سی اسکیموں کی وجہ سے آج معاشرے میں خواتین کی معاشی اشتراک میں اضافہ ہوا ہے۔ آپ نے نمو ڈرون دیدی مہم کے بارے میں سنا ہوگا۔ اس مہم کے تحت ابتدائی طور پر دیہات کے سیلف ہیلپ گروپس کو 15 ہزار جدید ڈرون دیے جا رہے ہیں۔ نمو ڈرون دیدی کو ان جدید ڈرونز کو اڑانے کی تربیت بھی دی جا رہی ہے۔ وہ دن دور نہیں جب کیڑے مار ادویات کے چھڑکاؤ سے لے کر کھاد تک نمو ڈرون دیدی ہر گاؤں میں سب سے آگے ہوں گی ۔
مسٹر مودی نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ یہاں گجرات میں بھی ہماری ڈیری کوآپریٹو سوسائٹیوں میں خواتین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہیں یاد ہے جب وہ گجرات میں تھے، ہم نے ڈیری کے شعبے سے وابستہ خواتین کے لیے ایک اور بڑا کام کیا۔ ہم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ڈیری کی رقم براہ راست ہماری بہنوں اور بیٹیوں کے بینک کھاتوں میں جمع کرائی جائے۔ آج اس جذبے کو بڑھانے کے لیے وہ امول کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت جی، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل، مرکزی کابینہ کے کئی وزرا ، پروشوتم روپالا ، رکن پارلیمنٹ سی آر پاٹل، امول کے چیئرمین شیامل بھائی، اور مرد و خواتین کی بڑی تعداد اس پروگرام میں موجود تھی۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
اگر کمیشن مہاراشٹر کی متفقہ ووٹر لسٹ نہیں دیتا ہے تو ہم عدالت جائیں گے: راہل

اگر کمیشن مہاراشٹر کی متفقہ ووٹر لسٹ نہیں دیتا ہے تو ہم عدالت جائیں گے: راہل

نئی دہلی،7 فروری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اورایوان زیریں- لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں ووٹر لسٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مہاراشٹر میں ہونے والے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے ووٹروں کی تفصیلی فہرست مانگی ہے اور کہا ہے کہ اگر فہرست دستیاب نہیں کرائی گئی تو اس معاملہ کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ مہاراشٹر کی ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر تضادات پائے گئے ہیں، اس لیے کانگریس اور ریاست کی تین اہم اپوزیشن جماعتوں نے مہاراشٹر کے انتخابات کے لیے ووٹروں کی متفقہ اور حتمی فہرست(یونیفائیڈ ووٹر لسٹ) کا مطالبہ کیا ہے، جس پر لوک سبھا اور اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی تھی۔

...مزید دیکھیں
عام بجٹ: اپوزیشن نے اسے کھوکھلا، حکمران جماعت نے اسے بہترین قرار دیا

عام بجٹ: اپوزیشن نے اسے کھوکھلا، حکمران جماعت نے اسے بہترین قرار دیا

نئی دہلی 07 فروری (یواین آئی) اپوزیشن نے عام بجٹ 2025-26 کو زراعت، تعلیم، روزگار اور صحت کے نقطہ نظر سے کھوکھلا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وفاقی روح کے منافی ہے اور کہا کہ اس میں ریاستوں کے تحفظات کو مدنظر نہیں رکھا گیا ہے، جب کہ حکمراں جماعت نے عام بجٹ کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں اور خواتین کے لیے بہترین بجٹ پیش کیا گیا ہے  ملک میں غذائیت سے لے کر انفرادی اقتصادی بااختیار بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
آمدنی میں عدم مساوات پر راجیہ سبھا میں تشویش کا اظہار

آمدنی میں عدم مساوات پر راجیہ سبھا میں تشویش کا اظہار

نئی دہلی، 7 فروری (یو این آئی) راشٹریہ جنتا دل کے منوج کمار جھا نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں ملک میں بڑھتی ہوئی آمدنی میں عدم مساوات پر تشویش کا اظہار کیا اور اس معاملے پر حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا مسٹر جھا نے ایوان میں زیرو آور کے دوران "چیئرمین کی اجازت سے اٹھائے گئے معاملات" کے تحت کہا کہ متوسط ​​اور نچلے طبقے کی آمدنی مسلسل کم ہو رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
دور دراز علاقوں میں صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ: حکومت

دور دراز علاقوں میں صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ: حکومت

نئی دہلی، 7 فروری (یو این آئی) حکومت نے کہا ہے کہ صحت کی سہولیات کا فائدہ ملک میں دور دراز علاقوں میں بھی خواتین، بچے اور تمام ضرورت مند کو ملے اس کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں اور حاملہ خواتین کی دیکھ بھال کے لیے تمام ضروری قدم اٹھائے جارہے ہیں لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزیر مملکت انوپریہ پٹیل نے کہا کہ قومی صحت مشن کے تحت ملک میں چلائے جا رہے پروگراموں کے تحت دور دراز علاقوں میں خواتین اور بچوں کو بہت فائدہ ہو رہا ہے اور لوگوں کو صحت کے شعبے میں گھر بیٹھے سہولیات مل رہی ہیں۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان میں ڈائمنڈ سرٹیفیکیشن نوڈ قائم کرنے کے لیے یورپی یونین کے ساتھ بات چیت کی جا رہی ہے: گوئل

ہندوستان میں ڈائمنڈ سرٹیفیکیشن نوڈ قائم کرنے کے لیے یورپی یونین کے ساتھ بات چیت کی جا رہی ہے: گوئل

نئی دہلی، 07 فروری (یو این آئی) روسی ہیروں پر یورپی یونین (ای یو) کی پابندی کی وجہ سے ہندوستانی جواہرات کی صنعت کو درپیش چیلنجوں کے پیش نظر ہندوستان میں ہیرے کے سرٹیفیکیشن نوڈ کے قیام کے بارے میں یورپی یونین سے بات کر رہا ہے تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں یہ جانکاری دی ہندوستان سے ہیروں کی مصنوعات کی برآمدات میں کمی، سورت کی ہیروں کی صنعت میں بے روزگاری اور وہاں کے تاجروں کی مبینہ خودکشیوں کے بارے میں اراکین کے پوچھے گئے ضمنی سوالات کے جواب میں مسٹر گوئل نے کہا کہ کووڈ وبائی بیماری اور دو جنگوں (یوکرین اور مغربی ایشیا) کی وجہ سے ہندوستانی حکومت کی ہیروں کی صنعت کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے کچھ مسائل پیدا ہوئے ہیں، لیکن حکومت کی ہیروں کی صنعت کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
ہر سال 4000 ادویاتی پودے برآمد کیے جا رہے ہیں: حکومت

ہر سال 4000 ادویاتی پودے برآمد کیے جا رہے ہیں: حکومت

نئی دہلی، 7 فروری (یو این آئی) حکومت نے کہا ہے کہ وہ ادویاتی پودوں کو فروغ دینے اور ان کے تحفظ کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے اور ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی اس کے فروغ پر توجہ دی جا رہی ہے لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں آیوش کے وزیر پرتاپ راؤ گنپت راؤ نے کہا کہ مودی حکومت کے آنے کے بعد آیوش کی وزارت بنائی گئی اور حکومت نے ادویاتی پودوں کے فروغ کے لیے پانچ ممالک کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مسلمان وقف ترمیمی بل 2024 کے ذریعے وقف اراضی پر قبضے کی کوششوں کے خلاف مزاحمت کے تمام قانونی و دستوری طریقے اپنائیں گے : پروفیسر سلیم انجینئر

مسلمان وقف ترمیمی بل 2024 کے ذریعے وقف اراضی پر قبضے کی کوششوں کے خلاف مزاحمت کے تمام قانونی و دستوری طریقے اپنائیں گے : پروفیسر سلیم انجینئر

نئی دہلی،7 فروری (یواین آئی) جماعت اسلامی ہند کے مرکزی دفتر میں منعقدہ آج ماہانہ پریس کانفرنس میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر پروفیسر سلیم انیجنیئر نے کہا کہ ’’ ہم وقف ترمیمی بل 2024 کی شدید مخالفت کرتے ہیں اس بل سے مسلمانوں کے مذہبی اور آئینی حقوق کو خطرہ لا حق ہو گیا ہے  جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) نے اپوزیشن کے اعتراضات اورشہریوں کی طرف سے درج کرائے گئے لاکھوں اعتراضات کو بھی نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

جگجیت سنگھ نے غزل گلوکاری کو نئی جہت دی

07 Feb 2025 | 8:05 AM

8 فروری یوم پیدائش کے موقع پر خصوصی پیشکشممبئی، 7 فروری (یو این آئی) ہندستان کے شہرہ آفاق گلوکار جگجیت سنگھ کا نام ایک ایسی شخصیت کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جو اپنی سحرانگیز آواز سے تقریباً چار دہائیوں سے کروڑوں مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

image