image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 11:00 Hrs(IST)
Entertainment » Celebrity Brithday

انجان کے رومانوی نغموں کا دیوانہ زمانہ

انجان کے رومانوی نغموں کا دیوانہ زمانہ

28 اکتوبر یوم پیدائش کے موقع پر
ممبئی 27 اکتوبر (یو این آئی) تقریبا تین دہائیوں سے اپنے نغموں سے ہندی سنیما کو شرابور کرنے والے نغمہ نگار انجان کی رومانوی نظمیں آج بھی لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔

28 اکتوبر 1930 کو بنارس میں پیدا ہوئے انجان کو بچپن سے ہی شعروشاعري میں گہری دلچسپی تھی۔
اپنے اس شوق کو پورا کرنے کے لئے وہ بنارس میں منعقد تمام مشاعر وں اور شعری نشستوں کے پروگرام میں حصہ لیا کرتے تھے۔
اگرچہ مشاعروں کے پروگرام میں بھی وہ اردو کا استعمال کم ہی کیا کرتے تھے۔
ایک طرف جہاں ہندی فلموں میں اردو کا استعمال ایک 'پیشن'كي طرح کیا جاتا تھا وہی انجان اپنے نغموںمیں ہندی پر زیادہ زوردیا کرتے تھے۔

نغمہ نگار کے طور پر انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1953 میں اداکار پریم ناتھ کی فلم ’گولكنڈا کے قیدی ‘سے کیا تھا۔
اس فلم کے لیے سب سے پہلے انہوں نے’ لهر یہ ڈولے کوئل بولے ..اور 'شہیدوں امر ہے تمہاری کہانی 'نغمہ لکھا لیکن اس فلم کے ذریعے وہ کوئی خاص شناخت نہیں بنا پائے۔

جاری ۔
یو این آئی۔
شا پْ۔
0914

image