NationalPosted at: Oct 21 2018 10:44PM انوملک کو ’انڈین آئیڈل ‘کے جیوری پینل سے ہٹایا
نئی دہلی ،21اکتوبر(یواین آئی)سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن (سیٹ )نے اتوار کو موسیقار انو ملک کو گلوکاری اور موسیقی سے متعلق ریئلٹی شو’انڈین آئیڈل ‘کے جیوری پینل سے ہٹانے کا اعلان کیاہے ۔
سیٹ نے ایک بیان میں کہا،’’ انو ملک اب انڈین آئیڈل جیوری پینل کا حصہ نہیں ہیں ۔یہ شو اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق جاری رہے گا اور ‘انڈین آئیڈل 10‘کے لئے وشال ددلانی اور نیہاککڑ کے ساتھ جیوری پینل میں شرکت کےلئے ہندستانی موسیقی کی بڑی ہستیوں کو مدعوکیاجائیگا ۔
گلوکارہ سونا موہاپاترا اور سویتا پنڈت کے انو ملک پر جنسی استحصال کا الزام لگانے کے بعد سیٹ نے یہ فیصلہ کیاہے ۔
بالی ووڈ میں اس وقت کئی اداکاروں پر ’ہیش ٹیگ می ٹو‘کے تحت الزام لگ چکے ہیں جن میں اداکار نانا پاٹیکر ،الوگ ناتھ ،رجت کپور ،فلم پروڈیوسر وکاسو بہل ،ساجد خان ،سبھاش گھئی ،سبھاش کپور اور لیڈر ایم جے اکبر بھی شامل ہیں ۔
یواین آئی۔ایف اے