Entertainment » BollywoodPosted at: Feb 28 2019 1:19PM انوشکا شرما جانوروں کے لئے اسپتال کھولیں گی
ممبئی،28فروری(یواین آئی)مشہوراداکارہ انوشکا شرما جانوروں کے لئے ایک اسپتال اور شیلٹر ہوم شروع کرنے والی ہیں۔
انوشکا کو جانوروں سے بہت پیار ہے،یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔وہ جانوروں کی دیکھ بھال کےلئے کئی پروگراموں میں بھی شامل ہوتی رہتی ہیں۔اس اسپتال کےلئے انہوں نے زمین بھی خرید لی ہے۔انوشکا نے شاہ پور تالوکا کے دہ گاؤں میں اسپتال بنانے کے لئے زمین لی ہے۔انہیں اس زمین کےلئے ٹھانے کے کلیکٹر آفس سے کلیئرینس مل گئی ہے۔انہوں نے گزشتہ سال مئی میں اپنی سالگرہ پر اس منصوبے کے بارے میں بتایا تھا حالانکہ،اس کا کام 2016میں ہی شروع ہوگیا تھا۔
اداکارہ اسی زمین میں اپنے والد کے لئے ایک بنگلہ بھی بنوانا چاہتی ہیں۔ان کے ارادہ ہے کہ ان کے والد ہی اس اسپتال اور شیلٹر ہوم کی دیکھ بھال کریں گے۔
یواین آئی۔اےایم۔