image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 10:26 Hrs(IST)
Entertainment » Fashion Style

رنبیر کی فلم میں مہمان اداکار کا کردار اداکریں گی انوشکا شرما

رنبیر کی فلم میں مہمان اداکار کا کردار اداکریں گی انوشکا شرما

ممبئی، 20 جنوری (یواین آئی) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما راک سٹار رنبیر کپور کی فلم میں کیمیا کرتی نظر آئیں گی۔
بالی ووڈ فلم ساز راج کمار ہیرانی، سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے جا رہے ہیں۔
فلم میں رنبیر کپور، سنجے دت کا کردار اداکریں گے۔
اس فلم میں انوشکا شرما مہمان اداکار کا کردار اداکرتی نظر آ سکتی ہیں۔
گزشتہ سال ریلیز ہوئی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ اور ’بامبے ویلویٹ‘ میں انوشکا شرما نے رنبیر کپور کے ساتھ کام کیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ فلم میں انوشکا کا رول ایک مہمان کی طرح ہے لیکن یہ بہت اہم بتایا جا رہا ہے۔
سنجے دت کی آپ بیتی پر مبنی اس فلم میں پریش راول سنجے دت کے والد سنیل دت کے کردار میں نظر آئیں گے۔
سنجے دت کی اس آپ بیتی میں سونم کپور بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
یواین آئی۔
اےایم۔

image