image
Tuesday, Apr 16 2024 | Time 10:32 Hrs(IST)
Others

اے پی میں کوویڈکیر سنٹر میں بڑے پیمانہ پر آ گ لگ گئی۔7افراد ہلاک

اے پی میں کوویڈکیر سنٹر میں بڑے پیمانہ پر آ گ لگ گئی۔7افراد ہلاک

حیدرآباد، 9/ اگست (یواین آئی)اے پی کے وجئے واڑہ میں واقع سورنا پیلس ہوٹل جس کو رمیش اسپتال کی جانب سے کوویڈ کیر سنٹر کے طورپر استعمال کیاجارہا تھا میں شدید آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔یہ واقعہ اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے اہلکار وہاں پہنچے جنہوں نے آگ پر قابو پایا۔اس واقعہ میں 7افراد ہلاک ہوگئے۔اس ہوٹل میں آگ لگنے کے وقت 40افراد کے ہونے کی اطلاع ملی ہے جن میں 30کوویڈ متاثرین اور دس اسپتال کے اسٹاف ارکان تھے۔آگ لگنے کے ساتھ ہی متاثرین نے کھڑکیوں سے جان بچانے کے لئے چیخ وپکار شروع کردی۔کئی افراد کو کثیف دھویں کے سبب سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی۔کئی متاثرین کو لبی پیٹ،میٹرو پولیٹن ہوٹل کوویڈ کیر سنٹر منتقل کردیاگیا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی بچاو کارروائی تیزی سے شروع کردی گئی ہے۔یہ دھواں ہوٹل کی عمارت میں تیزی سے پھیلتا گیا جس کے نتیجہ میں اس میں ٹہرنے والے لوگ کافی خوفزدہ ہوگئے۔یہ آگ عمارت کی نچلی اور پہلی منزلوں پر لگی اور دیگر منزلوں تک تیزی سے پھلیتی چلی گئی۔چار افرادنے پہلی منزل سے جان بچانے کیلئے چھلانگ لگادی۔پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے کھڑکیوں کے شیشوں کو توڑکر لوگوں کوسیڑھی کی مدد سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔اسی دوران کمشنر پولیس سرینواسلو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے شبہ ظاہر کیا کہ یہ واقعہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کو عمارت کی سیڑھیوں سے نہیں نکالا جاسکا بلکہ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کی مدد سے ان کی سیڑھیوں سے عمارت سے متاثرین کو نکالنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔بعد ازاں بعض متاثرین کو دیگر اسپتال منتقل کیاگیا۔آگ کافی خطرناک تھی۔آگ کے ساتھ ہی لوگ بڑی تعداد میں وہاں پہنچ گئے۔اس واقعہ کے ساتھ ہی علاقہ میں بڑے پیمانہ پر افواہوں کا بازار گرم ہوگیا۔اسی دوران وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اس واقعہ پر عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کین۔انہوں نے فوری اقدامات کرتے ہوئے بچائے گئے افراد کو مناسب طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت دی۔
یواین آئی وخ

خاص خبریں
ایکواڈور کے ساحلی علاقے میں مسلح حملے میں تین افراد ہلاک، دو زخمی

ایکواڈور کے ساحلی علاقے میں مسلح حملے میں تین افراد ہلاک، دو زخمی

کوئٹو، 16 اپریل (یو این آئی) جنوب مغربی ایکواڈور کے ساحلی صوبہ گویا کے سمبورونڈن علاقے میں مسلح حملے میں دو پولس افسروں سمیت تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیل غزہ میں عارضی جنگ بندی چاہتا ہے: حماس عہدیدار

اسرائیل غزہ میں عارضی جنگ بندی چاہتا ہے: حماس عہدیدار

غزہ، 16 اپریل (یو این آئی) اسرائیل حماس کے ساتھ عارضی جنگ بندی کے معاہدے کی کوشش کر رہا ہے، تاکہ وہ غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن دوبارہ شروع کرنے سے پہلے اپنے یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بناسکے۔

...مزید دیکھیں
مغربی کنارے میں اسرائیلی فائرنگ سے دو فلسطینی باشندے شہید

مغربی کنارے میں اسرائیلی فائرنگ سے دو فلسطینی باشندے شہید

رملہ، 16 اپریل (یو این آئی) فلسطین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی گولہ باری میں کم از کم دو فلسطینی جاق بحق ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی درخواست پر ای ڈی کو  سپریم کا  نوٹس، اگلی سماعت 29  اپریل  کو

کیجریوال کی درخواست پر ای ڈی کو سپریم کا نوٹس، اگلی سماعت 29 اپریل کو

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کو وزیر اعلی اروند کیجریوال کی درخواست پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نوٹس بھیج کر اس سے جواب طلب کیا گیا ہے اس درخواست میں دہلی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے ، جس میں مبینہ طور پر دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کے کیس میں وزیراعلی کی گرفتاری کے عمل کو برقرار رکھا گیا ہے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد مرکزی تفتیشی ایجنسی کو نوٹس جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
بی آر ایس لیڈر کویتا 23 اپریل تک عدالتی حراست میں

بی آر ایس لیڈر کویتا 23 اپریل تک عدالتی حراست میں

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے مبینہ ایکسائز پالیسی 2021-2022 گھپلے کے معاملے میں بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) قانون ساز کونسل رکن کے کویتا کی سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی تین دن کی تحویل کی مدت پوری ہونے کے بعد انہیں پیر کو 23 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے راؤس ایونیو میں واقع کاویری باویجہ کی خصوصی عدالت نے محترمہ کویتا کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجنے کی سی بی آئی کی درخواست پر غور کرنے کے بعد یہ حکم جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
انڈیا گروپ کھجوراہو لوک سبھا سیٹ پر کرے گا  آل انڈیا فارورڈ بلاک کی حمایت

انڈیا گروپ کھجوراہو لوک سبھا سیٹ پر کرے گا آل انڈیا فارورڈ بلاک کی حمایت

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش کی کھجوراہو لوک سبھا سیٹ پر آل انڈیا فارورڈ بلاک کے امیدوار آر بی پرجاپتی انڈیا گروپ کے امیدوار ہوں گے کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے پیر کو یہاں کہا کہ آل انڈیا فارورڈ بلاک کے امیدوار آر بی پرجاپتی کھجوراہو لوک سبھا سیٹ پر انڈیا گروپ کے مشترکہ امیدوار ہوں گے مسٹر رمیش نے کہا کہ کانگریس نے انڈیا گروپ کے دیگر رکن آل انڈیا فارورڈ بلاک کے امیدوار کو اپنی حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
پرینکا گاندھی کا الور میں روڈ شو

پرینکا گاندھی کا الور میں روڈ شو

الور، 15 اپریل (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کو الور لوک سبھا امیدوار للت یادو کی حمایت میں شہر میں روڈ شو کیا۔

...مزید دیکھیں

حسرت ٹائٹل گیت لکھنے کے ماہر تھے

15 Apr 2024 | 10:27 AM

ممبئی، 15اپریل (یو این آئی) ہندی فلموں میں جب بھی ٹائٹل گیتوں کا ذکر ہوتا ہے، نغمہ نگار حسرت جے پوری کا نام سب سے پہلے لیا جاتا ہے۔ ویسے تو حسرت جے پوری نے ہر طرح کے گیت لکھے لیکن فلموں کے ٹائٹل گیت لکھنے میں انہیں مہارت حاصل تھی۔

...مزید دیکھیں
image