OthersPosted at: Oct 11 2018 8:36PM طوفان تتلی ‘ اے پی میں 8افراد ہلاک
حیدرآباد،11اکتوبر(یواین آئی )سمندری میں طوفان تتلی کے سبب آندھراپردیش میں8افراد ہلاک ہونے کے ساتھ ساتھ شمالی ساحلی آندھراپردیش کے اضاع سریکاکلم اور وجیانگرم میں بڑے پیمانہ پر نقصانات ہوئے ۔
اسٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے یہ بات بتائی ۔ اس طوفان کے سبب عام زندگی مفلوج ہوگئی اور کل سے دونوں اضلاع میں شدید بارش ہورہی ہے۔
وزیراعلی کے دفتر نے کہا کہ چھ ماہی گیر جو سمندر میں گئے تھے لاپتہ ہوگئے ہیں۔ سریکاکلم ضلع میں بڑے پیمانہ پر فصلوں کو نقصان پہنچا۔
یو این آئی۔و خ