NationalPosted at: Apr 23 2021 10:30PM آرمی اسپتالوں کے لئے آکسیجن پلانٹس جرمنی سے درآمد کیے جائیں گے
نئی دہلی ،23 اپریل (یواین آئی) آرمی اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کے لئے آکسیجن پلانٹ جرمنی سے درآمد کیے جائیں گے۔
وزارت دفاع نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز اسپتالوں کے لئے 23 موبائل آکسیجن پلانٹ اور کنٹینر جرمنی سے درآمد کیے جائیں گے۔ یہ فضائی اور مختلف فوج کے ذریعہ لائے جائیں گے۔
اسپتالوں میں رکھا جائے گا۔
ان میں سے ہر پلانٹ کی صلاحیت فی منٹ 40 لیٹر آکسیجن پروڈکشن کی ہے اور ایک گھنٹے میں یہ 2400 لیٹر آکسیجن پروڈکشن کرسکتے ہیں۔ اس شرح سے یہ 20 سے 25 مریضوں کو دن رات آکسیجن دے سکتے ہیں۔ ان کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ یہ پلانٹ پورٹیبل ہیں یعنی کہیں بھی آسانی سے انہیں لایا جا سکتا ہے ۔ یہ پلانٹ ایک ہفتے میں آجانے کا امکان ہے۔
ایک دیگر اہم فیصلے میں وزارت دفاع نے مسلح افواج کے ان اسپتالون مین شارٹ سروس کمیشن کے ریٹائر ہونے والے ڈاکٹروں کی خدمت کو اس سال 31 دسمبر تک توسیع دی ہے۔اس طرح سے ان اسپتالوں کو 238 ڈاکٹر مل جائیں گے۔
یواین آئی۔اےایم۔