NationalPosted at: Jan 23 2018 10:37AM 522 گرام سونا اور 10لاکھ روپے کے ساتھ 37سالہ شخص گرفتار
نئی دہلی، 23 جنوری (یواین آئی) دارالحکومت میں باہری ضلع کی پولیس نے جوالہ هیڑي بازار سے چوری کے 522 گرام سونا اور دس لاکھ روپے کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
باہری دہلی کے پولیس ڈپٹی کمشنر ایم این تواری نے آج یہاں بتایا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ جوالہ ہیڑي بازار میں ایک شخص بڑی مقدار میں غیر قانونی سونا فروخت کرنے کے لئےگھوم رہا ہے۔ اس اطلاع کے بعد پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے موقع پر بھیج کر مذکورہ شخص کو گرفتار کیا ،جس کی شناخت سکھ دیو (37) کے طور پر ہوئی ہے۔
اس سے 522 گرام سونا اور دس لاکھ روپے برآمد کئے گئے ہیں۔
تفتیش میں سکھ دیو نے بتایا کہ وسطی ضلع کے رنجیت نگر پولیس اسٹیشن علاقے سے اس نے ایک کلو سونا چوری کی تھی جس سے تقریبا آدھا سونا اس نے ہریانہ کے پانی پت میں فروخت کیاہے۔ وہ پانی پت کا ہی رہنے والا ہے۔
یو این آئی،اظ0917