image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 14:47 Hrs(IST)
Entertainment » Celebrity Brithday

ہندی فلموں میں سرکٹ کے نام سے مشہور ہیں ارشد وارثی

ہندی فلموں میں سرکٹ کے نام سے مشہور ہیں ارشد وارثی

ممبئی ، 18 اپریل (یو این آئی) ارشد وارثی کی پیدائش ایک مسلم گھرانے میں 19 اپریل 1968 کو ممبئی میں ہوئی۔
ان کے والد کا نام احمد علی خان تھا۔
ارشد بچپن میں ہی 14 سال کی عمر میں یتیم ہوگئے تھے اور انہیں کم عمری میں ہی اپنی جدوجہد بھری زندگی کا آغاز کرنا پڑا۔
ارشد وارثی نے اپنی ابتدائی تعلیم ناسک کے بورڈ نگ اسکول سے حاصل کی لیکن گھر کے حالات کو دیکھتے ہوئے انہیں اپنی تعلیم دسویں کلاس تک ہی محدود کرنا پڑی۔

مالی بحران کی وجہ سے ارشد کو بہت جلد 17 سال کی عمر میں ایک سیلز مین کے طور کام کرنا پڑا۔
وہ کاسمیٹک کا سامان گھر گھر جاکربیچا کرتے تھے۔
اس کے بعد انہوں نے ایک فوٹو لیب میں کام کیا۔
اسی درمیان ان کی دلچسپی ڈانس کی طرف ہوئی اور انہوں نے اکبر سمیع کے ڈانس گروپ میں حصہ لیا۔
وہاں انہوں نے ڈانس کے شعبے میں سخت محنت کی۔
انہوں نے 1991 میں انڈین ڈانس مقابلہ کا خطاب بھی جیتا ۔

اس کے بعد انہوں بالی ووڈ کا رخ کیا۔
ارشد کی بالی ووڈ میں شروعات کافی جدوجہد بھری رہی۔
انہیں ہندی سنیما میں اداکاری کرنے کا پہلا موقع امیتابھ بچن کی کمپنی کی فلم تیرے میرے سپنے سے ملا ۔
انہیں اس زمانے میں کئی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا، لیکن وہ بالی ووڈ میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
بہت جدوجہد کرنے کے بعد وہ راجو ہیرانی کی ہدایت میں بننے والی فلم منا بھائی ایم بی بی ایس سے انہوں نے بالی ووڈ میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوسکے۔
اس فلم میں انہوں نے سرکٹ کا کردار ادا کیا تھا جسے آج تک بالی ووڈ کے شائقین یاد رکھتے ہیں۔
اس فلم میں وہ سنجے دت کے داہنے ہاتھ کے طورپر نظر آئے ۔
اس فلم میں سرکٹ کے رول کو اس قدر پسند کیا گیا کہ فلم ہٹ ہونے کے بعد ان پر لطیفے بھی بننے لگے۔
اس کے بعد وہ پھر راجو ہیرانی کی اس فلم کے سیکوئل لگے رہو منا بھائی میں نظرآئے۔
دونوں ہی فلموں کے لئے انہیں کئی انعامات سے نوازا کیا گیا۔

جاری یو این آئی۔
ایم جے۔

image